وزیراعظم عمران خان نے بھارت کے اس ہتھیار کوکند کردیاہے :ہارون الرشیدکا دعویٰ

وزیراعظم عمران خان نے بھارت کے اس ہتھیار کوکند کردیاہے :ہارون الرشیدکا دعویٰ
وزیراعظم عمران خان نے بھارت کے اس ہتھیار کوکند کردیاہے :ہارون الرشیدکا دعویٰ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) تجزیہ کار ہارون الرشید نے کہاہے کہ وزیر اعظم عمران خان نے بھارت کے الزامات کے جواب میں بڑی اچھی تقریر کی ہے ، وزیر اعظم نے بھارت کی جانب سے جو جنگی بخار پھیلایا جارہا تھا ، ان کے اس ہتھیار کوکند کیا ہے ۔

دنیانیوز کے پروگرام ”آن دا فرنٹ“ میں گفتگو کرتے ہوئے ہارون الرشید نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان نے بھارت کے الزامات کے جواب میں بڑی اچھی تقریر کی ہے ، وزیر اعظم نے بھارت کی جانب سے جو جنگی بخار پھیلایا جارہا تھا ، ان کے اس ہتھیار کوکند کیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان نے دلیل سے بات کی  اور بتا دیاہے کہ مسلمان موت سے خوفزدہ نہیں ہوتا ۔
ان کا کہناتھا کہ انڈیا کچھ کرے گا ضرورلیکن اتنا نہیں جتنی امید تھی ، کچھ نپاتلا ایکشن ہوگا ، اگر ہوا بھی تو ، انہوں نے کہا کہ نواز شریف بھارت سے بہت زیادہ مرعوب تھے لیکن عمران خان میں مرعوبیت نہیں ہے ، بھارتی یہ بات ضرورجانتے ہیں کہ عمران خان جو بات کرتا ہے ، اس کو کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے ۔

مزید :

قومی -