افغان صدر کے مودی کی بولی بولنے کے معاملے کو عندلیب عباس نے واضح کردیا
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)تحریک انصاف کی رہنما عندلیب عباس نے کہاہے کہ اشرف غنی کے پاکستان کے اندرونی معاملات بارے بیانات سے پتہ چلتاہے کہ مودی افغان صدر کی پشت پناہی کررہاہے ۔
جیونیوز کے پروگرام ”‘کیپٹل ٹاک“ میں گفتگو کرتے ہوئے عندلیب عباس نے کہا کہ افغانستان میں الیکشن کا ایشوہے اور وہاں انڈیا کی مداخلت بہت زیادہ ہے ، اشرف غنی کے پاکستان کے اندرونی معاملات بارے بیانات سے پتہ چلتاہے کہ مودی افغان صدر کی پشت پناہی کررہاہے ۔
انہوں نے کہا کہ انڈیا اس وقت پاکستان کی خارجہ پالیسی سے بہت غصے میں ہے اور اس کوعالمی سطح پر پاکستان کی پذیرائی پسند نہیں آرہی ۔ ان کا کہنا تھا کہ انڈیا اس وقت دفاعی پوزیشن میں آگیاہے ، اشرف غنی اوردیگر لوگوں کے ذریعے آنے کی کوشش کررہاہے ۔انہوں نے کہا کہ افغانستان میں ہماراایک رول ہے اوررہے گا ۔