اسلام آباد یونائیٹڈ نے وارم اپ میچ میں پشاور زلمی کو 56 رنز سے شکست دیدی

اسلام آباد یونائیٹڈ نے وارم اپ میچ میں پشاور زلمی کو 56 رنز سے شکست دیدی
اسلام آباد یونائیٹڈ نے وارم اپ میچ میں پشاور زلمی کو 56 رنز سے شکست دیدی

  



کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سیزن فائیو کے آغاز سے قبل وارم اپ میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے پشاور زلمی کو 56 رنز سے شکست دیدی۔

تفصیلات کے مطابق یوبی ایل سپورٹس کمپلیکس میں کھیلے گئے میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 195 رنز بنائے۔ اسلام آباد یونائیٹڈ کی جانب سے عماد بٹ عمدہ بیٹنگ کرتے ہوئے 18 گیندوں پر 44 رنز بنا کر نمایاں بلے باز رہے جبکہ سیف بدر نے 35 اور رضوان حسین نے 25 رنز کی اننگز کھیلی۔

پشاور زلمی کی جانب سے لائم ڈاﺅسن سب سے کامیاب باﺅلر قرار پائے جنہوں نے تین کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی تاہم اپنی ٹیم کو شکست سے بچانے میں کامیاب نہیں ہو سکے۔

پشاور زلمی کی ٹیم ہدف کے تعاقب میں محض 139 رنز بنا کر آﺅٹ ہو گئی۔ لائم ڈاﺅسن نے باﺅلنگ کے بعد بیٹنگ میں بھی اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کیا اور سب سے زیادہ 39 رنز بنائے جبکہ کامران اکمل اور لیونگسٹون نے 22,22 رنز کی اننگز کھیلی۔

اسلام آباد یونائیٹڈ کی جانب سے شاداب خان اور حسین طلعت کامیاب باﺅلر رہے جنہوں نے 3,3 کھلاڑیوں کو آﺅٹ کر کے اپنی ٹیم کی جیت میں کلیدی کردار ادا کیا۔

مزید : کھیل