سندھ ہائیکورٹ،کراچی یونیورسٹی کے ریسرچ سنٹر کی زمین پر مبینہ قبضے پرممبربورڈ آف ریونیوسے جواب طلب

سندھ ہائیکورٹ،کراچی یونیورسٹی کے ریسرچ سنٹر کی زمین پر مبینہ قبضے ...
سندھ ہائیکورٹ،کراچی یونیورسٹی کے ریسرچ سنٹر کی زمین پر مبینہ قبضے پرممبربورڈ آف ریونیوسے جواب طلب

  



کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن)سندھ ہائیکورٹ نے کراچی یونیورسٹی کے ریسرچ سنٹر کی زمین پر مبینہ قبضے کے کیس میں ممبر بورڈ آف ریونیوسے جواب طلب کرلیااور12بجے تک پیش کرنے کا حکم دیدیا۔

تفصیلات کے مطابق سندھ ہائیکورٹ نے کراچی یونیورسٹی کے ریسرچ سنٹر کی زمین پر مبینہ قبضے کے کیس کی سماعت کی،عدالت نے ممبر بورڈ آف ریونیوسے جواب طلب کرلیااور12بجے تک پیش کرنے کا حکم دیدیا۔

عدالت نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ ریسرچ سنٹر کی زمین پر قبضہ ہوا مفادعامہ کا معاملہ ہے رپورٹ پیش کریں ،یہاں جو قبضہ مافیا ہے ان کوئی کچھ نہیں بولتا،جوعوام کی مفاد میں کام کرتا ہے ان پرمقدمات دائر ہوتے ہیں ۔

مزید : قومی /علاقائی /سندھ /کراچی