سندھ ہائیکورٹ،سردار خان چانڈیو اور برہان خان چانڈیو کیخلاف انکوائری پر نیب کی مہلت کی استدعا منظور
کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن)سندھ ہائیکورٹ نے رہنما پیپلزپارٹی سردار خان چانڈیو اور برہان خان چانڈیو کیخلاف انکوائری پر مہلت کی استدعا منظور کرتے ہوئے سماعت 7 اپریل تک ملتوی کردی اورملزموں کی عبوری ضمانت میں 7اپریل تک توسیع کردی۔
تفصیلات کے مطابق سندھ ہائیکورٹ میں رہنما پیپلزپارٹی سردار خان چانڈیو اور برہان خان چانڈیو کیخلاف انکوائری کے معاملہ پر سماعت ہوئی،نیب پراسیکیوٹر نے کہاکہ ملزموں کیخلاف انکوائری مکمل کرکے تحقیقات کیلئے رپورٹ ہیڈآفس بھیج دی ہے ،ہم نے نیب ہیڈآفس سے رپورٹ پر جواب کیلئے بھی لکھا ہے ،ہیڈآفس سے جواب آنے تک مہلت دی جائے ۔
عدالت نے مہلت کی استدعا منظور کرتے ہوئے سماعت 7 اپریل تک ملتوی کردی اورملزموں کی عبوری ضمانت میں 7 اپریل تک توسیع کردی۔