سرینگر،بھارتی فورسزنے چیئرمین حریت کانفرنس سید علی گیلانی کے ذاتی ملازم کو گرفتارکرلیا
سرینگر(ڈیلی پاکستان آن لائن)قابض انتظامیہ نے چیئرمین حریت کانفرنس سید علی گیلانی کے ذاتی ملازم کو گرفتارکرلیا،سراج الدین غنی کو علی گیلانی کے ویڈیو پیغامات پھیلانے کے الزام میں حراست میں لیاگیا ۔
میڈیارپورٹس کے مطابق قابض انتظامیہ نے چیئرمین حریت کانفرنس سید علی گیلانی کے ذاتی ملازم کو گرفتارکرلیا،علی گیلانی کے ملازم سراج الدین غنی کو گزشتہ شام گھر کے باہر سے گرفتار کیاگیا،پولیس کاکہنا ہے کہ سراج الدین غنی کو علی گیلانی کے ویڈیو پیغامات پھیلانے کے الزام میں حراست میں لیاگیا ۔