پاکستان کی بڑی کمپنیاں عالمی سطح پر رجسٹرڈ نہیں جس کی وجہ سے مسائل کا سامنا ہے ،مشیر تجارت عبدالرزاق داﺅد

پاکستان کی بڑی کمپنیاں عالمی سطح پر رجسٹرڈ نہیں جس کی وجہ سے مسائل کا سامنا ...
پاکستان کی بڑی کمپنیاں عالمی سطح پر رجسٹرڈ نہیں جس کی وجہ سے مسائل کا سامنا ہے ،مشیر تجارت عبدالرزاق داﺅد

  



اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)مشیر تجارت عبدالرزاق داﺅد نے کہاہے کہ ہماری تمام درآمدات بہت ہی محدود ہیں ،فارما انڈسٹری کو پروموٹ کرنے میں بہت کوششیں کی جارہی ہیں ،پاکستان کی بڑی کمپنیاں عالمی سطح پر رجسٹرڈ نہیں جس کی وجہ سے مسائل کا سامنا ہے ۔

مشیر تجارت عبدالرزاق داﺅد نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ ہماری تمام درآمدات بہت ہی محدود ہیں ،فارما انڈسٹری کو پروموٹ کرنے میں بہت کوششیں کی جارہی ہیں ،اس حوالے سے پالیسیاں بھی تیار کی گئی ہیں ،انہوں نے کہا کہ اس انڈسٹری کو بہت سے چیلنجزکاسامنا ہے مل جل کر حل کرناہوگا،

مشیر تجارت نے مزیدکہا کہ حکومت کی طرف سے اس انڈسٹری پر کچھ خاص توجہ نہیں دی گئی تھی پالیسیوں میں نظرثانی کی ضرورت ہے اور وہ کررہے ہیں ،رجسٹریشن نہ ہونے کی وجہ سے مسائل کا سامنا ہے ،انہوں نے کہا کہ برآمدات کے شعبے میں موجود مواقع سے فائدہ اٹھایاجاسکتا ہے۔

مزید : قومی /علاقائی /اسلام آباد