نوجوان لڑکی اپنے شوہر کے ساتھ بس سے اتری اور واش روم گئی جہاں اسے اغواءکرکے جنسی زیادتی کا نشانہ بنا دیا گیا اور۔۔ افسوسناک خبر آ گئی

نوجوان لڑکی اپنے شوہر کے ساتھ بس سے اتری اور واش روم گئی جہاں اسے اغواءکرکے ...
نوجوان لڑکی اپنے شوہر کے ساتھ بس سے اتری اور واش روم گئی جہاں اسے اغواءکرکے جنسی زیادتی کا نشانہ بنا دیا گیا اور۔۔ افسوسناک خبر آ گئی

  



پانی پت (ڈیلی پاکستان آن لائن )بھارت کے علاقے کرنل ٹول پلازہ پر دو افراد نے نوجوان لڑکی کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا اور پھر اس کے پاس اپنا فون نمبر چھوڑ کر چلے گئے جس پر پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے دونوں کو گرفتار کر لیا ہے ۔

بھارتی ویب سائٹ ” انڈیا ٹو ڈے “ کی رپورٹ کے مطابق یہ واقع اتوار کے روز کرنل ٹول پلاز ہ کے قریب پیش آیا جہاں 19 سالہ لڑکی اپنے شوہر کے ساتھ بس پر سفر کرتے ہوئے پانی پت سے آ رہی تھیں ۔ جوڑے کو فون کال آئی کہ ان کے رشتہ دار انہیں کچھ دینا چاہتے ہیں جس کے باعث وہ بس سے اتر گئے ، انہوں نے کرنل ٹول پلازہ کے قریب اتر کر اپنے رشتہ داروں کا انتظار کرنا شروع کر دیا۔ اس موقع پر خاتون باتھ روم استعمال کرنے چلی گئی ۔

دونوں ملزمان نے لڑکی کو باتھ روم میں جاتے ہوئے دیکھ لیا اور باہر کھڑے انتظار کرتے رہے اور جیسے ہی وہ باہر آئی اسے خنجر دکھا یا اور ڈرا کر قریب ہی انڈر پاس میں لے گئے جہاں انہوں نے خاتون کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ایف آئی آر کے مطابق پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے دونوں ملزمان کو گرفتار کر لیاہے ، جن کی شناخت بھی ہو گئی ہے ، ان میں سے ایک شخص ٹول پلازہ کے قریب ہی دکان پر اشیاءفروخت کرتا ہے جبکہ دوسرا چیکنگ پوائنٹ پر سیکیورٹی گارڈ ہے ۔نوجوان جوڑے کا تعلق پنجاب سے ہے اور وہ یہاں پانی پت میں اپنے رشتہ داروں سے ملاقات کیلئے آئے تھے ۔

مزید : بین الاقوامی