کوکنگ آئل بنانے والی فیکٹری پر چھاپہ،ایسی چیزیں برآمد ہوئیں کہ جان کر آپ کو بھی ابکائی آجائے گی

کوکنگ آئل بنانے والی فیکٹری پر چھاپہ،ایسی چیزیں برآمد ہوئیں کہ جان کر آپ کو ...
کوکنگ آئل بنانے والی فیکٹری پر چھاپہ،ایسی چیزیں برآمد ہوئیں کہ جان کر آپ کو بھی ابکائی آجائے گی

  



لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)پنجاب فوڈ اتھارٹی نے جانوروں کی آنتوں اور آلائشوں سے کوکنگ آئل بنانے والی فیکٹری پر چھاپہ مار کر مضر صحت اشیااور کوکنگ آئل بنانے والے آلات کو قبضہ میں لے لیا جبکہ فیکٹری سیل کردی۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق کوٹ عبدالمالک میں پنجاب فوڈ اتھارٹی کے ڈائریکٹر جنرل کی قیادت میں کوٹ عبدالمالک میں بنائی گئی ایک فیکٹری پر چھاپہ ماراگیا جہاں پرچربی اور آنتوں کو پگھلا کر کوکنگ آئل بنایا جارہا تھا۔کوکنگ آئل بنانے کیلئے جانوروں کی چربی کو پگھلایا جاتا تھا اور چربی آنتوں اور کھالوں کو پگھلانے کیلئے وہاں تیزاب سے بھرے گیلن بھی موجود تھے جبکہ جانوروں کی چربی اور آنتوں سے بھری کڑاہیاںبھی برآمد ہوئی ہیں۔

یہ مضر صحت فیکٹری کھلے آسمان تلے ایک نالے کے قریب بنائی گئی تھے۔ جیسے ہی فوڈ اتھارٹی کی ٹیم نے چھاپہ مارا فیکٹری مالک اور ملازمین رفو چکر ہوگئے۔

ڈی جی فوڈ اتھارٹی کے مطابق اس فیکٹری میں طویل عرصہ سے کوکنگ آئل بنایا جارہاتھا تاہم انہوں نے یہ نہیں بتایا کہ انہوں نے اتنے عرصے بعد کیوں کارروائی کی یا انہیں اتنے عرصے تک اس بارے میں معلوم کیوں نہ ہوسکا۔

مزید : علاقائی /پنجاب /لاہور