میلے کاافتتاح کرنے کیلئے صدرپاکستان سبی چلے گئے

میلے کاافتتاح کرنے کیلئے صدرپاکستان سبی چلے گئے
میلے کاافتتاح کرنے کیلئے صدرپاکستان سبی چلے گئے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کوئٹہ(ڈیلی پاکستان آن لائن)صدر پاکستان ڈاکٹرعارف علوی ایک روزہ دورے پر کوئٹہ پہنچ گئے جہاں گورنرامان اللہ خان یاسین زئی اور وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال نے ان کا استقبال کیا۔کوئٹہ میں کچھ دیر قیام کے بعد صدر مملکت بذریعہ ہیلی کاپٹر سبی روانہ ہوگئے ہیں جہاں وہ سبی کے تاریخی میلے کا افتتاح کریں گے۔

واضح رہے کہ سبی میلہ کا انعقاد پاکستان کے صوبہ بلوچستان کے سبی شہر میں ہر سال منایا جاتا ہے۔سالانہ سبی میلہ کا آغاز جنوری 1885ء میں ہوا تھا۔ سبی میلہ کا مقصد جانوروں کی خرید و فروخت کے لیے منڈی بنانا تھا اس لئے اسے سبی میلہ مویشیاں و اسپاں بھی کہا جاتا ہے ۔ میلہ میں مختلف پروگراموں کا انعقاد ہوتا ہے ۔ آتش بازی میوزیکل اور کلچرل شو منعقد کیے جاتے ہیں۔

مزید :

قومی -