جس نے سلطان راہی بن کر عمارت کو تالالگایایہ ان کو زیب نہیں دیتا ،اسلام آبادہائیکورٹ،پاکستان میڈیکل اینڈڈینٹل کونسل کی عدم بحالی پر سیکرٹری صحت کو توہین عدالت کا نوٹس جاری

جس نے سلطان راہی بن کر عمارت کو تالالگایایہ ان کو زیب نہیں دیتا ،اسلام ...
جس نے سلطان راہی بن کر عمارت کو تالالگایایہ ان کو زیب نہیں دیتا ،اسلام آبادہائیکورٹ،پاکستان میڈیکل اینڈڈینٹل کونسل کی عدم بحالی پر سیکرٹری صحت کو توہین عدالت کا نوٹس جاری

  



اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)اسلام آبادہائیکورٹ نے پاکستان میڈیکل اینڈڈینٹل کونسل کی عدم بحالی پر توہین عدالت کیس میں سیکرٹری صحت سمیت تمام فریقین کو توہین عدالت کا نوٹس جاری کردیاگیا۔عدالت نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ جس نے سلطان راہی بن کر عمارت کو تالالگایایہ ان کو زیب نہیں دیتا ۔

وزارت صحت نے عمارت کو سیل کرنے کیلئے جو لکھ کر بھیجا وہ دیکھیں ،ایسے الفاظ تو پٹواری بھی نہیں لکھتا جو وزارت صحت نے لکھ کر بھیجے

تفصیلات کے مطابق اسلام آبادہائیکورٹ میںپاکستان میڈیکل اینڈڈینٹل کونسل کی عدم بحالی پر توہین عدالت کیس کی سماعت ہوئی ،عدالت نے کہا کہ لاکھوں شکایات پی ایم پورٹل پر حل کرنے کے دعوے ہوتے ہیں ،ایسے نہ کریں عدالت ایک ادارے کو بحال کرچکی ہے تووہ بحال ہے۔

عدالت نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ کل کو پارلیمنٹ قانون سازی سے بے شک ادارے کو بند کردے ،جس نے سلطان راہی بن کر عمارت کو تالالگایایہ ان کو زیب نہیں دیتا ،عدالت نے ریمارکس دیتے ہوئے کہاکہ ایک ادارے کو لوگ حکومت کو پسند نہیں آئے انہیں گھر بھیج دیاگیا ۔

جسٹس محسن اخترکیانی نے کہا کہ کل حکومت کو وکیل جج پسند نہ آئیں کیا آرڈیننس جاری کردیں گے ؟،یہ ملازمین ملک کے شہری ہیں ان کے ساتھی ایسا نہ کریں،حکومت ایسا کرے گی تو کل لوگ سڑکوں پر نکلیں گے ۔

عدالت نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ وزارت صحت نے عمارت کو سیل کرنے کیلئے جو لکھ کر بھیجا وہ دیکھیں ،ایسے الفاظ تو پٹواری بھی نہیں لکھتا جو وزارت صحت نے لکھ کر بھیجے ۔عدالت نے سیکرٹری صحت سمیت تمام فریقین کو توہین عدالت کا نوٹس جاری کردیاگیا۔

مزید : قومی /علاقائی /اسلام آباد