سپریم کورٹ نے اکنامک افیئرڈویژن کے افسر کی غیرحاضری پر برطرفی کا فیصلہ بحال کردیا

سپریم کورٹ نے اکنامک افیئرڈویژن کے افسر کی غیرحاضری پر برطرفی کا فیصلہ بحال ...
سپریم کورٹ نے اکنامک افیئرڈویژن کے افسر کی غیرحاضری پر برطرفی کا فیصلہ بحال کردیا

  



اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)سپریم کورٹ نے اکنامک افیئرڈویژن کے افسر کی غیرحاضری پر برطرفی کا فیصلہ بحال کردیا،چیف جسٹس پاکستان نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ سرکاری کام میں آپ کی دلچسپی نہیں توپھر کام کیوں کررہے ہیں،کیاآپ مفت میں سرکاری کام کررہے ہیں ،سرکاری کام کے ساتھ ناانصافی نہ کریں ۔

تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ میں اکنامک افیئرڈویژن کے افسر کی ملازمت پر بحالی سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی،جسٹس اعجازالاحسن نے کہاکہ حامد تنویر ایک سال تک سعودی عرب میں کام کرتارہا ،وکیل حامد تنویر عباسی نے کہا کہ ایک ماہ کی چھٹی تھی اس کے بعد موکل کااقامہ ضبط کیا گیا ۔

عدالت بغیر تیاری کے آنے پر ڈپٹی ارٹانی جنرل میاں اصغرعلی پر سخت برہم ہو گئی،چیف جسٹس گلزاراحمد نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ سرکاری کام میں آپ کی دلچسپی نہیں توپھر کام کیوں کررہے ہیں ،کیاآپ مفت میں سرکاری کام کررہے ہیں ،سرکاری کام کے ساتھ ناانصافی نہ کریں ،سپریم کورٹ نے غیرحاضری پر برطرفی کا فیصلہ بحال کردیا۔

مزید : قومی /علاقائی /اسلام آباد