”پاکستان میں اسوقت کروناوائرس کا کوئی کیس نہیں“مشیر صحت ڈاکٹر ظفرمرزا

”پاکستان میں اسوقت کروناوائرس کا کوئی کیس نہیں“مشیر صحت ڈاکٹر ظفرمرزا
”پاکستان میں اسوقت کروناوائرس کا کوئی کیس نہیں“مشیر صحت ڈاکٹر ظفرمرزا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا کا کہنا ہے کہ کروناوائرس پر 89موصول ہونیوالے تمام نمونے منفی ہیں، پاکستان میں اسوقت کروناوائرس کاکوئی کیس نہیں۔
تفصیلات کے مطابق معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا کی زیر صدارت کروناوائرس سے بچاو¿ کیلئے ایمر جنسی کور گروپ کا اجلاس ہوا ، جس میں سیکرٹری ہیلتھ،ایگزیکٹو ڈائریکٹراین آئی ایچ،پاک فوج نمائندے اور ماہرین شریک ہوئے۔
اجلاس میں کروناوائرس کی موجودہ صورتحال کا جائزہ لیا گیا، ڈاکٹر ظفر مرزا نے کہا اب تک قومی ادارہ صحت کو کروناوائرس پر 89 نمونے موصول ہوئے ہیں، موصول ہونیوالے تمام نمونے منفی ہیں، پاکستان میں اسوقت کروناوائرس کاکوئی کیس نہیں۔
معاون خصوصی کا کہنا تھا کہ ایئر پورٹس پر مسافروں کی سکریننگ کو مربوط بنایاگیا ہے اور 4 لاکھ سے زائد باہر سے آنے والے مسافروں کی سکریننگ ہوچکی ہے جبکہ کرونا وائرس سے بچاو¿ کیلئے قومی ایکشن پلان پر عملدرآمد جاری ہے۔
انھوں نے مزید کہا کہ کورگروپ صورتحال پر کڑی نظر رکھے ہوئے ہیں، پورے ملک میں18 ہسپتال مختص کئے گئے ہیں، ہسپتالوں میں علیحدہ کمرے مختص کئے ہیں۔