پی آئی اے کا طیارہ گم نہیں ہوا بلکہ فروخت کیا گیا،قومی ایئرلائن انتظامیہ نے جواب سپریم کورٹ میں جمع کرادیا

پی آئی اے کا طیارہ گم نہیں ہوا بلکہ فروخت کیا گیا،قومی ایئرلائن انتظامیہ نے ...
پی آئی اے کا طیارہ گم نہیں ہوا بلکہ فروخت کیا گیا،قومی ایئرلائن انتظامیہ نے جواب سپریم کورٹ میں جمع کرادیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)طیارہ گمشدگی کیس پی آئی اے نے سپریم کورٹ میں جواب جمع کرادیا،جواب میں کہاگیا ہے کہ پی آئی اے کا طیارہ گم نہیں ہوا بلکہ فروخت کیا گیا۔
پی آئی اے نے جواب میں کہا ہے کہ طیارہ اپنی عمر2016 میں پوری کرچکاتھا ،سی اے اے کی اجازت سے طیارہ گراﺅنڈ ہونے کیلئے جرمنی بھیجا گیا،طیارہ فلم کی شوٹنگ کیلئے بھی استعمال کیاگیا ۔
جواب میں مزید کہا گیا ہے کہ شوٹنگ کی مد میں پی آئی اے کو 2 لاکھ 10 ہزاریوروملے ،طیارہ1 لاکھ 3ہزاراور2 انجن13لاکھ ڈالر میں فروخت ہوئے۔