”عمران خان کے اردگرد لوگ حکومت کو ۔۔“ اتحادی جماعت ق لیگ کے سربراہ چوہدری شجاعت بھی بول پڑے
جدہ(ویب ڈیسک) مسلم لیگ (ق) کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین نے کہا ہے کہ ان کی تو کوشش ہے کہ حکومت چلے مگر عمران خان کے ارد گرد لوگ حکومت کو چلنے نہیں دے رہے۔عمرے کی ادائیگی کے بعد وطن واپسی سے قبل جدہ میں صحافیوں سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے ان کا مزید کہنا تھا کہ پنجاب میں حکومت سازی کے لیے ن لیگ کے ساتھ ان کا کوئی رابطہ نہیں ہے۔ ’یہ بھول جائیں کہ ہم کسی سازش کے ذریعے پنجاب میں اقتدار چاہتے ہیں۔ کسی سازش کا حصہ بنیں گے اور نہ کسی کو ایسا کرنے دیں گے۔‘جے یو ا?ئی (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کے خلاف ا?رٹیکل 6 لگائے جانے کی باتوں کے حوالے سے شجاعت نے واضح کیا ’مولانا کے دھرنے کے دوران چوہدری پرویز الٰہی نے یقین دہانی حکومت کی طرف سے کرائی تھی۔