کروناوائرس:ہلاکتوں کی تعداد سینکڑوں سے ہزاروں میں تبدیل

کروناوائرس:ہلاکتوں کی تعداد سینکڑوں سے ہزاروں میں تبدیل
کروناوائرس:ہلاکتوں کی تعداد سینکڑوں سے ہزاروں میں تبدیل

  



بیجنگ(ڈیلی پاکستان آن لائن)چین میں کروناوائرس سے ہلاکتوں کی تعدادریکارڈ سطح پر پہنچ گئی ۔ہلاکتوں کے اعدادوشمار سیکڑوں سے نکل کر ہزاروں میں داخل ہوگئی ہے کیونکہ چین کے قومی صحت کمیشن کے مطابق کرونا وائرس سے ہلاکتوں کی تعداد دو ہزار سے بھی تجاوز کر گئی ہے۔رپورٹ کے مطابق چین سے باہر چھ افرادہلاک ہوگئے ہیں جن میں گزشتہ روز ہانگ کانگ میں لقمہ اجل بننے والا شخص بھی شامل ہے۔

اسی طرح چینی قومی صحت کمیشن کے مطابق مزید 1,749افراد میں کرونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے جس کے بعد متاثرہ افراد کی کل تعداد74ہزارسے بڑھ گئی ہے۔چین میں ہلاکتوں اور متاثرہ افراد کی شرح پورے چین سے زیادہ ہے۔

جنوری سے تباہی مچانے والے فلو طرز کے اس وائرس کی وجہ سے چین کے صوبہ ہوبئی کو ملک الگ کردیا گیاہے۔سکولوں میں چھٹیاں ہیں ، کاروبار زندگی بری طرح متاثرہوچکے ہیں جبکہ لوگوں میں شدید پریشانی کا عنصر پایا جاتا ہے۔

مزید : بین الاقوامی /تعلیم و صحت