پی ٹی آئی فارن پارٹی فنڈنگ کیس ،ڈی جی لا ءالیکشن کمیشن نے تحریری جواب ہائیکورٹ میں جمع کرادیا

پی ٹی آئی فارن پارٹی فنڈنگ کیس ،ڈی جی لا ءالیکشن کمیشن نے تحریری جواب ...
پی ٹی آئی فارن پارٹی فنڈنگ کیس ،ڈی جی لا ءالیکشن کمیشن نے تحریری جواب ہائیکورٹ میں جمع کرادیا

  



اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)اسلام آبادہائیکورٹ میں پی ٹی آئی فارن پارٹی فنڈنگ کیس میں ڈی جی لاءالیکشن کمیشن نے تحریری جواب عدالت کو جمع کرادیا،عدالت نے ڈی جی لا الیکشن کمیشن کو دلائل دینے کی ہدایت کرتے ہوئے کہاکہ آئندہ سماعت پر آپ وکیل کر لیں ۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آبادہائیکورٹ میں پی ٹی آئی فارن پارٹی فنڈنگ کیس کی سماعت ہوئی،ڈی جی لا الیکشن کمیشن ذاتی حیثیت میں عدالت میں پیش ہوئے،ڈی جی لاءالیکشن کمیشن نے تحریری جواب عدالت کو جمع کرادیئے۔

جسٹس محسن اخترکیانی نے استفسار کیا کہ کیس ابھی کس کے پاس ہے ؟،وکیل پی ٹی آئی نے کہا کہ کیس ابھی سکروٹنی کمیٹی کے پاس اختتامی مراحل میں ہے ،ہم نے الیکشن کمیشن میں 4 درخواستیں دائر کی تھیں ۔

عدالت نے ڈی جی لا الیکشن کمیشن کو ہدایت کی کہ آئندہ سماعت پر آپ وکیل کرلیں ،اسلام آبادہائیکورٹ کی آئندہ سماعت پر دلائل دینے کی ہدایت کرتے ہوئے سماعت6 اپریل تک ملتوی کردی۔

مزید : قومی /علاقائی /اسلام آباد