چودھری نثاراور نوازشریف کی ملاقات سے متعلق سوال پر رانا ثنااللہ نے کیا کہا؟
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)مسلم لیگ ن کے رکن قومی اسمبلی رانا ثنااللہ کا کہناہے کہ لندن میںچودھری نثار اور نواز شریف کی ملاقات سے متعلق ان کو علم نہیں ہے۔
لاہور میں میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے رانا ثنااللہ نے کہا کہ سیاستدانوں کے رابطوں کو سازش کہنا مناسب نہیں۔انہوں نے کہافضل الرحمان کے گلے شکوے دور کریں گے۔عوام کیلئے اپوزیشن کو ایک رہنا ہوگا۔احتجاج مارچ میں ہو یا اپریل میں اس کا فیصلہ اپوزیشن کو مل کر کرنا چاہئے۔کوشش کریں گے ن لیگ، پی پی اور جے یو آئی ف مل بیٹھیں۔
رانا ثنااللہ نے کہامریم نواز کے کیس کی عدالت نے پچیس کو تاریخ ڈالی ہے جبکہ نواز شریف کاآپریشن چوبیس فروری کو ہے اس لئے مریم کا جاناممکن نہیں ہے۔ والد کی تیمار داری کیلئے جانا مریم کا حق ہے۔مریم پر خاص طور پر پابندی کیوں لگائی جا رہی ہے۔بدترین سیاسی انتقام کا سلسلہ نہ رکا تو حالات مزید سنگینی کی طرف جائیں گے۔