حکومت اپنی آئینی مدت پوری کرےگی،فضل الرحمان نے دھرنادیا تو دھر لئے جائیں گے،شیخ رشید
کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیرریلوے شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت اپنی 5 سالہ آئینی مدت پوری کرےگی،نوازشریف نے واپس نہیں آنااورمریم نوازباہرنہیں جاسکتیں،جتنے مرضی مارچ کرلیں،عمران خان کہیں نہیں جارہے۔اگرفضل الرحمان نے دھرنادیاتو اس باردھرلئے جائیں گے۔
وزیر ریلوے شیخ رشید احمدنے کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ کراچی سرکلرریلوے سی پیک کاحصہ ہے،کے سی آر 2 ارب ڈالرکامنصوبہ ہے،سندھ حکومت کےساتھ مل کرمنصوبہ مکمل کریں گے،ان کاکہناتھا کہ عدالتی حکم کے مطابق تجاوزات کاخاتمہ کریں گے،سندھ حکومت سے 5 نکات پراتفاق ہواہے، کراچی سرکلرریلوے پرسندھ حکومت سے کوئی اختلاف نہیں،ریلوے اورسندھ حکومت مل کرکے سی آربنائیں گے۔
شیخ رشید کا مزید کہناتھا کہ موجودہ حکومت اپنی 5 سالہ آئینی مدت پوری کرےگی،نوازشریف نے واپس نہیں آنااورمریم نوازباہرنہیں جا سکتیں،جتنے مرضی مارچ کرلیں،عمران خان کہیں نہیں جارہے،اگرفضل الرحمان نے دھرنادیاتواس باردھرلیے جائیں گے،انہوں نے کہا کہ مہنگائی کے ذمہ داروں کوکیفرکردارتک پہنچائیں گے،شیخ رشید کاکہناتھا کہ فرانزک رپورٹ نے ثابت کردیاٹرین میں آگ سلنڈرسے لگی،فرانزک رپورٹ نے ثابت کردیا شیخ رشیدٹھیک کہتاتھا۔