راولپنڈی میں سپیشل پرسن کو ایس پی ’بنادیا گیا‘

راولپنڈی میں سپیشل پرسن کو ایس پی ’بنادیا گیا‘
راولپنڈی میں سپیشل پرسن کو ایس پی ’بنادیا گیا‘

  



راولپنڈی(ڈیلی پاکستان آن لائن)راولپنڈی پولیس کے ایس پی راول ڈویژن رائے مظہر اقبال نے انسان دوستی کی ایک انوکھی اور خوبصورت مثال قائم کی ہے۔ اور ایک سپیشل پرسن(خصوصی) فرد کی خواہش پر اسے کچھ وقت کیلئے اعزاز طور پر ایس پی بنا کر اس کی کرسی پر بٹھادیا گیا،جس سے نہ صرف وہ خود خوش ہوگیا بلکہ وہاں موجود لوگوں نے بھی اس اقدام کو سراہتے ہوئے تالیاں بجائیں۔

راولپنڈی پولیس نے اپنے ٹویٹر اکاونٹ پر کہا ہے کہ 'عوام دوست پولیسنگ، ہمارا نصب العین ۔۔ ایس پی راول ڈویژن رائے مظہر اقبال سے انسداد پتنگ بازی مہم کے دوران ایک سپیشل پرسن کی ملاقات ہوئی، جنھوں نےایس پی بننے کی معصومانہ خواہش کا اظہار کیا۔ جس پر ایس پی نے انکی خواہش کااحترام کرتے ہوئے انہیں اپنی سرکاری گاڑی میں بٹھایا اور سلیوٹ کیا‘۔

ایس پی رائے مظہر اقبال کے اس انسان دوست اقدام کو سوشل میڈیا پر خوب سراہا جارہاہے۔

ویڈیو دیکھیں:

مزید : ڈیلی بائیٹس /علاقائی /پنجاب /راولپنڈی