شجرکاری مہم، پاک فوج نے لاکھوں پودے لگادئیے
عمرکوٹ (سید ریحان شبیر ) شجرکاری قومی مہم ہماری آنے والی نسلوں کے لیے فائدئے مند اورشہروں کے ماحول کو آلودگی سے پاک صاف و شفاف اور صحت مند بنانے میں اس مہم کا اہم کردار ہے اور ہم سب کواس مہم کی افادیت کو اجاگر کرنے کے لیے اسکولوں ، کالجوں اور تفریح مقامات پر اس کے فائدوں کے متعلق آگاہی دیں خاص طور پر اسکول کے بچوں میں اس بات کا شعور پیدا کریں کہ تمام بچے اپنے ایک ایک پودا لگائیں اور اس کی افزائش اور دیکھ بھال سے متعلق ان کی بنیادی تعلیم میں شامل کریں اور اس بار ضلع عمرکوٹ میں بھرپور طریقے سے شجرکاری کی مہم کو کامیاب بنایا جائے گا۔
ان خیالات کا اظہار پاکستان آرمی برگیڈ چھور کینٹ کے برگیڈیر نویداقبال نے پاکستان ریسرچ کائونسل ایڈزون عمرکوٹ میں اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا، انہوں نے کہا کہ پاکستان فوج چھور کینٹ نے تقریباً پانچ لاکھ پودے لگائے ہیں اور ہر سال تقریباً ایک لاکھ پودے چھور کینٹ میں لگائے جاتے ہیں ، انہوں نے کہا کہ پودے لگانے کا بہترین موسم فروری سے مارچ تک ہے جس میں پودے پورے ملک میں لگائے جائیں گے ، انہوں نے کہا کہ پودے لگانے کے لیے اسکولوں اور کالجوں میں آگاہی دی جائے اور ہر بچہ اگر ایک پودے بھی لگا کر اس کی دیکھ بھال اور افزائش کرئے تو یہ کام صدقہ جاریہ ہے ۔
انہوں نے کہا کہ محکمہ پاکستان ریسرچ کائونسل ایڈ زون عمرکوٹ لوگوں میں آگاہی دئے کہ کون سا پودا کس علائقے میں لگایا جائے تاکہ اس پودے کے اچھی طرح افزائش ہو سکے ، انہوں نے کہا کہ محکمہ پاکستان ریسرچ کائونسل ایڈ زون مختلف قسم کے بیج فراہم کئے ہیں اور چھور کینٹ میں چھوٹی چھوٹی نرسریاں قائم کی گی ہیں تاکہ پودوں کو زیادہ سے زیادہ لگایا جا سکے اور ایسی طرح ضلع عمرکوٹ میں چھوٹی چھوٹی نرسریاں زیادہ سے زیادہ لگائی جائیں ،انہوں نے کہا ہم اس سلسلے میں بہت کام کررہے ہیں اس میں آپ سب کے محکموں کے تعاون کی اشد ضرورت ہے اور یہ کام ہم اکیلے نہیں کر سکتے اور یہ مہم اسی وقت کامیاب ہوگی کہ اس پر سنجیدگی اور ایمانداری کے ساتھ کام کیا جائے ،انہوں نے تمام محکمو ں کے آفسران کو ہدایت کی کہ وہ صحرائے تھر کے علاقوں میں جا کر بیج او رپودے تقسیم اور ان کے متعلق معلومات لوگوں کو فراہم کریں اور پودے صحرائے تھر کے علائقوں میں زیادہ سے زیادہ لگائے جائیں ۔
اس موقع پر ڈائریکٹر پاکستان ریسرچ کائونسل ایڈ زون عمرکوٹ ڈاکٹر محمد صدیق ڈیپر نے اجلاس کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ ہمارا محکمہ 1982سے یہاں کام شروع کیا اور 2012 اور 2013 میں ہمارے ادارے کی جانب سے گیارہ ایکڑ پر کام شروع کیا گیا تھا جو اب تک سو ایکڑ پر درخت اور پودے لگائے جا چکے ہیں جس میں بیر کے پودے اور درخت لگائے گے ہیں اور اس سال تقریباً تیس سے چالیس ہزار پودے صحرائے تھر کے علائقوں میں لگائے جائیں گے ، بعدا زا پاکستان آرمی برگیڈ چھور کینٹ کے برگیڈیر نوید اقبال اور ڈپٹی کمشنر عمرکوٹ ندیم الرحمان میمن نے پاکستان ریسرچ کائونسل ایڈزون عمرکوٹ میں پودا لگا کر شجر کاری مہم کا افتتاح کیا ۔ اس موقع پر ڈپٹی دائریکٹر زراعت حسن بخش ، ڈپٹی ڈائریکٹر انفارمیشن شہزاد احمد شیخ ،سنئیر ٹیکنیکل آفسر محمد وسیم کالرو،محکمہ پاپولیش آفسر رب ڈنو سومرو، محکمہ سوشل ویلفیر سروپ چند مالہی، محکمہ تعلیم کے ڈی او، ڈی ایس پی عمرکوٹ ، این جی اوز ہینڈز کے منیجر امام بخش خاصخیلی اور دیگر محکموں کے آفسران موجود تھے ۔