اللہ تعالیٰ نے عمران خان کو نیک نیتی کی وجہ سے وزیراعظم کے منصب تک پہنچایاہے ،چودھری شجاعت حسین
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)ق لیگ کے صدر چودھری شجاعت حسین نے کہاہے کہ اللہ تعالیٰ نے عمران خان کو نیک نیتی کی وجہ سے وزیراعظم کے منصب تک پہنچایاہے ،عمران خان نے سیاسی ہیراپھیری نہیں سیکھی ،لوگ کسی کے صحیح اورنیک مشورے کو مخالفت کے زمرے میں پیش کردیتے ہیں ۔
چودھری شجاعت حسین نے وزیراعظم عمران خان کو مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ چاپلوسوں اور چغل خوروں سے دور رہیں،اپنے اردگردمنافقوں کی نشاندہی اور نزدیک نہ آنے دیں ۔انہوں نے کہا کہ اپنے اندر خودپسندی نہ آنے دیں ماضی میں نوازشریف کو بھی یہی مشورہ دیاتھا۔
چودھری شجاعت کا مزید کہناتھا کہ اتفاق کی بات یہ ہے اس وقت نوازشریف کی چاپلوسی کرنے والے آج بھی اقتدار میں شامل ہیں ،مشرف کوبھی مشورہ دیاتھا طالبان کا لفظ مدرسے کے طالبعلم سے جوڑ کر استعمال نہ کریں ۔