معاون خصوصی زلفی بخاری نے چین میں پھنسے پاکستانی طالبعلموں کے والدین کو بلا کر کیا کہا ؟ جانئے

معاون خصوصی زلفی بخاری نے چین میں پھنسے پاکستانی طالبعلموں کے والدین کو بلا ...
معاون خصوصی زلفی بخاری نے چین میں پھنسے پاکستانی طالبعلموں کے والدین کو بلا کر کیا کہا ؟ جانئے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی زلفی بخاری نے چین میں پھنسے پاکستانی طلباءکے والدین کو بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ چین میں کرونا وائرس کی صورتحال بہت گھمبیر ہو چکی ہے ، کرونا وائرس کی ساخت سے متعلق کچھ پتا نہیں چل رہاہے ، حکومت چین میں پھنسے پاکستانی طلباءکی مشکلات حل کرنا چاہتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ وائرس کا کوئی حل نہیں اور نہ ہی اس کا کوئی ماہر موجود ہے ، بہت سارے ممالک مسئلے کو حل کرنے کی کوشش کر رہے ہیں ، لیکن کسی کو اندازہ نہیں کہ وہ جو کر رہے ہیں وہ ٹھیک ہے یا نہیں ، وہاں رہنے والے پاکستانی طلبہ محفوظ ہاتھوں میں ہیں ۔انہوں نے کہا کہ سفارت خانے سے دو افراد کو ووہان جانے کی اجازت دی گئی ہے ۔
ان کا کہناتھا کہ کئی ممالک کو اس حوالے سے کیے گئے اقدامات پر یقین نہیں ، اقدامات کے نتائج کے حوالے سے ابھی کسی کو نہیں پتا ، دو افراد کو بغیر چیکنگ واپس نہ آنے کی شرط پر جانے کی اجازت ملی ہے ، اپنے لوگ اس لیے بھیجے تاکہ وہاں رہ کرحالات دیکھ سکیں ۔

مزید :

قومی -