سعودی عرب کے ڈرائیونگ سکول میں لڑکی کا انتقال، لیکن وجہ کیا بنی؟ افسوسناک خبر
ریاض(ڈیلی پاکستان آن لائن)سعودی عرب کے شہر دمام کے ایک ڈرائیونگ سکول میں افسوناک واقعہ پیش آیا ہے جہاں ایک لڑکی دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کرگئی۔
العربیہ اردو کے مطابق واقعہ سعودی عرب کے صوبے الشرقیہ کے شہر دمّام میں واقع ڈرائیونگ سکول کے اندرپیش آیاجبکہ انتقال کرنے والی لڑکی کا تعلق بھی سعودی عرب ہی سے ہے۔العربیہ کے مطابق لڑکی کی وفات کا دل کا دورہ پڑنے سے ہوئی ہے۔
عربی اخبار الیوم کے مطابق فوت ہونے والی لڑکی قطیف کے Lincoln کالج سے فارغ التحصیل تھی۔ اور وہ دل کے عارضے میں مبتلا تھی۔
رپورٹ کے مطابق مرحومہ منگل کے روز ڈرائیونگ سکول میں لائسنس حاصل کرنے کیلئے ٹیسٹ دے رہی تھی کہ اس دوران اچانک دل میں تکلیف اٹھی اور اس بے چاری کی حالت بگڑتی چلی گئی۔اس موقع پر سعودی ہلال احمرنے لڑکی کو فوری کو ہنگامی طبی امداد فراہم کی مگر وہ جانبر نہ ہو سکی۔