خیبرپختونخواہ میں سرکاری ملازمین کی ریٹائرمنٹ کی عمر 63 برس کرنے کا فیصلہ معطل

خیبرپختونخواہ میں سرکاری ملازمین کی ریٹائرمنٹ کی عمر 63 برس کرنے کا فیصلہ ...
خیبرپختونخواہ میں سرکاری ملازمین کی ریٹائرمنٹ کی عمر 63 برس کرنے کا فیصلہ معطل

  



پشاور (ڈیلی پاکستان آن لائن)پشاور ہائیکورٹ نے سرکاری ملازمین کے لیے ریٹائرمنٹ کی عمر 63 سال کرنے سے متعلق صوبائی حکومت کے فیصلے کو معطل کردیا ہے۔

نجی ٹی وی ایکسپریس نیوز کے مطابق خیبرپختونخوا میں ریٹائرمنٹ کی عمر 60 سے 63 سال کرنے کے خلاف دائر درخواستوں پر سماعت ہوئی جس میں درخواست گزار وکلاء اور ایڈوکیٹ جنرل خیبر پختونخوا شمائل احمد بٹ نے اپنے دلائل مکمل کیے۔بعد ازاں چیف جسٹس پشاورہائیکورٹ کی سربراہی میں قائم بنچ نے مختصر فیصلہ سنایا۔ عدالت نے ملازمت کی ریٹائرمنٹ کی مدت 63 کرنے کی صوبائی حکومت کے فیصلے کو معطل کردیا۔واضح رہے خیبرپختونخوا حکومت نے سرکاری ملازمین کے لیے ریٹائرمنٹ کی عمر 60 سال سے بڑھا کر 63 سال کردی تھی جس کے خلاف درخواست گزار نے عدالت سے رجوع کیا تھا۔

مزید : قومی