سابق وزیر داخلہ رحمان ملک نے فلم بنانے کا فیصلہ کرلیا

سابق وزیر داخلہ رحمان ملک نے فلم بنانے کا فیصلہ کرلیا
سابق وزیر داخلہ رحمان ملک نے فلم بنانے کا فیصلہ کرلیا

  



اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن ) پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما اور سینیٹر رحمان ملک نے مسئلہ کشمیر کے موضوع پر فلم بنانے کا فیصلہ کر لیا۔ان کا کہنا ہے کہ وہ مسئلہ کشمیر کو عالمی سطح پر اجاگر کرنے کے لیے فلم بنائیں گے۔نجی نیوز چینل ہم نیوز کے مطابق انہوں نے بتا یا کہ کتاب لکھنے کے دوران مجھے فلم بنانے کا خیال آیا،کشمیر کے موضوع پر فلم کا 50 فی صد اسکرپٹ لکھا جا چکا ہے جو کہ میں خود لکھ رہا ہوں، فلم کی کہانی کے ذریعے دنیا کو کشمیر کی کہانی سے آگاہ کروں گا۔رحمان ملک نے مزید بتایا کہ فلم کی کاسٹ اور ڈائریکشن کے بارے میں تاحال کوئی حتمی فیصلہ نہیں کیا گیا تاہم یہ طے ہے کہ اس کو بنانے کا مقصد دنیا کے سامنے بھارت کا مکروہ چہرہ بے نقاب کرنا ہے۔

مزید : قومی