”زمبابوے سے واپسی کی پرواز میں تھا جب یہ خبر ملی کہ ۔۔۔“شاداب خان نے اپنے ماضی کا بہترین لمحہ بیان کردیا

”زمبابوے سے واپسی کی پرواز میں تھا جب یہ خبر ملی کہ ۔۔۔“شاداب خان نے اپنے ...
”زمبابوے سے واپسی کی پرواز میں تھا جب یہ خبر ملی کہ ۔۔۔“شاداب خان نے اپنے ماضی کا بہترین لمحہ بیان کردیا

  



کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن )اسلام آباد یونائیٹڈ کے کپتان شاداب خان نے کہا ہے کہ سوچا بھی نہیں تھا کہ ایمرجنگ پلیئر کی حیثیت سے شروع کرنے کے بعد وہ تین سال میں ٹیم کے کپتان بن جائیں گے،دو مرتبہ کی چیمپئن اسلام آباد یونائٹیڈ کی کپتانی کرنا اعزاز کی بات ہے، ان پر کپتانی کا کوئی پریشر نہیں ہوگا کیوں کہ ٹیم میں سب پروفیشنل پلیئرز ہیں اور سب کو اپنا رول معلوم ہے، ساتھ ساتھ مصباح الحق کی رہنمائی بھی موجود ہوگی۔نجی نیوز چینل جیو سے گفتگو کر تے ہوئے انہوں نے کہا کہ اگر پی ایس ایل نہ ہوتا تو یہ سب اتنی جلدی ہونا ممکن نہیں ہوتا، پاکستان سپر لیگ نے میری زندگی بدل دی ۔اپنے سفر کو یاد کرتے ہوئے شاداب نے کہا کہ وہ ٹور کرکے زمبابوے سے واپسی کی پرواز پر تھے جب پی ایس ایل ڈرافٹ ہوا، جب وہ دبئی میں ٹرانسٹ کے لیے تھے تو انہیں میسج ملا کہ ان کو اسلام آباد یونائٹیڈ نے پک کرلیا ہے،اندازہ تھا کہ پی ایس ایل ایک بڑا موقع ہے اور یہاں کی کارکردگی انہیں پاکستان ٹیم میں منتخب کرواسکتی ہے۔

مزید : کھیل