”نہ تو پاکستان کے حامی ہیں اور نہ ہی بھارت کے مخالف ہیں بلکہ۔۔۔ “بھارت سے بے دخل کی جانے والی برطانوی رکن اسمبلی نے پاکستان پہنچ کر بڑی بات کہہ دی

”نہ تو پاکستان کے حامی ہیں اور نہ ہی بھارت کے مخالف ہیں بلکہ۔۔۔ “بھارت سے بے ...
”نہ تو پاکستان کے حامی ہیں اور نہ ہی بھارت کے مخالف ہیں بلکہ۔۔۔ “بھارت سے بے دخل کی جانے والی برطانوی رکن اسمبلی نے پاکستان پہنچ کر بڑی بات کہہ دی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )برطانوی رکن پارلیمنٹ ڈیبی ابراہمز نے کہا ہے کہ برطانیہ نہ پاکستان کا حامی ہے اور نہ ہی بھارت کا مخالف ہے بلکہ ہماری تشویش انسانی حقوق کی پامالی پر ہے، مقبوضہ کشمیر کے عوام انتہائی مشکل صورتحال سے دوچار ہیں ،کشمیریوں کو اپنے مستقبل کے فیصلے کرنے کا اختیار ملنا چاہیے۔اسلام آباد میں انسٹی ٹیوٹ آف اسٹریٹیجک اسٹڈیز کے تحت مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پر آل پارٹی پارلیمانی کانفرنس میں ڈیبی ابراہمز نے کہا کہ 5 اگست 2019 کے بعد سے مقبوضہ کشمیر کے عوام انتہائی مشکل صورتحال سے دو چار ہیں۔برطانوی رکن پارلیمنٹ کا کہنا تھا کہ بھارتی حکومت نے مقبوضہ کشمیر کا دورہ کرنے کی اجازت نہیں دی، دورے کا مقصد زمینی حقائق معلوم کرنا تھا۔انہوں نے ہر ممکن تعاون پر پاکستانی حکومت کا شکر یہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کے سربراہ بھی جلد پاکستان کا دور ہ کریں گے۔

مزید :

قومی -