ہر طرف کرونا وائرس کا خطرہ ، جاپان میں ایسی چیز چوری کر لی گئی جس کا کوئی تصور بھی نہیں کر سکتا تھا

ہر طرف کرونا وائرس کا خطرہ ، جاپان میں ایسی چیز چوری کر لی گئی جس کا کوئی تصور ...
ہر طرف کرونا وائرس کا خطرہ ، جاپان میں ایسی چیز چوری کر لی گئی جس کا کوئی تصور بھی نہیں کر سکتا تھا

  



ٹوکیو(مانیٹرنگ ڈیسک) کورونا وائرس کے خوف کے باعث مختلف ممالک میں فیس ماسک کی فروخت میں کئی گنا اضافہ ہو گیا ہے جس سے ان کی ایک طرف قیمتیں آسمان کو چھو رہی ہیںا ور دوسری طرف قلت بھی پیدا ہو گئی ہے۔ ایسے میں فیس ماسک کی چوری کے واقعات بھی رونما ہونے لگے ہیں۔ میل آن لائن کے مطابق پہلے چین سے فیس ماسک چوری ہونے کی متعدد خبریں آئیں اور اب جاپان کے ایک ہسپتال سے چوروں کے 6ہزار فیس ماسک لے اڑنے کی خبر آ گئی ہیں۔

رپورٹ کے مطابق کورونا وائرس کی وجہ سے جاپان میں بھی فیس ماسک کی شدید قلت پیدا ہو گئی ہے اور ان کی قیمتیں بہت زیادہ ہو گئیں ہیں۔ وہاں فیس ماسک چوری ہونے کا واقعہ شہر کوبے میں واقع ریڈکراس ہاسپٹل میں پیش آیا ہے۔ ہسپتال انتظامیہ کا کہنا ہے کہ ”اگرچہ اب بھی ہمارے پاس فیس ماسک کی کافی تعداد موجود ہے لیکن ماسک چوری ہونے کا واقعہ انتہائی افسوسناک اور قابل مذمت ہے۔ “پولیس کا کہنا ہے کہ چور ممکنہ طور پر یہ فیس ماسک مارکیٹ میں فروخت کرنا چاہتے ہوں گے۔ ہم واقعے کی تحقیقات کر رہے ہیں۔ واضح رہے کہ چین کے بعد جاپان کورونا وائرس سے متاثر ہونے والا دوسرا بڑا ملک ہے جہاں اب تک کورونا وائرس کے 66کیس سامنے آ چکے ہیں۔ چین میں اب تک اس وائرس سے 1800ہلاکتیں ہو چکی ہیں۔

مزید : بین الاقوامی