سعودی عرب میں بھی پاکستان والا کام ہو گیا ، پٹرول کی قیمتیں بڑھا دی گئیں

سعودی عرب میں بھی پاکستان والا کام ہو گیا ، پٹرول کی قیمتیں بڑھا دی گئیں
سعودی عرب میں بھی پاکستان والا کام ہو گیا ، پٹرول کی قیمتیں بڑھا دی گئیں

  



ریاض(مانیٹرنگ ڈیسک) سعودی حکومت نے بھی ملک میں تیل کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا۔ سعودی گزٹ کے مطابق سعودی تیل کمپنی آرامکو نے گیسولین 91کی قیمت 1.50ریال فی لیٹر سے بڑھا کر 1.55ریال فی لیٹر جبکہ گیسولین 95کی قیمت 2.05ریال فی لیٹر سے بڑھا کر 2.11ریال فی لیٹر کر دی ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ آرامکو کی طرف سے اعلان کیا گیا ہے کہ اب ملک میں تیل کی قیمتوں پر نظرثانی ہر مہینے کی جائے گی۔

رپورٹ کے مطابق اس سے قبل سعودی عرب میں ہر تین ماہ بعد تیل کی قیمتوں پر نظرثانی کرکے ان میں کمی بیشی کی جاتی تھی۔ اب آرامکو کی طرف سے جاری بیان کے مطابق ہر مہینے کی 10تاریخ کو تیل کی نئی قیمتوں کا اعلان کیا جائے گا اور نئی قیمتوں کا اطلاق 11تاریخ سے ہوا کرے گا۔ واضح رہے کہ سعودی عرب میں تیل کی قیمتیں عالمی مارکیٹ کی برآمدی قیمتوں کے تناسب سے کم یا زیادہ ہوتی ہیں۔

مزید : عرب دنیا