سرجری میں استعمال ہونے والے سامان کی قیمتوں کو آگ لگ گئی 

سرجری میں استعمال ہونے والے سامان کی قیمتوں کو آگ لگ گئی 
سرجری میں استعمال ہونے والے سامان کی قیمتوں کو آگ لگ گئی 

  



لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)اشیائے خورد نوش اور آٹے چینی کی قیمتوں کےبعد سرجری میں استعمال ہونے والے سامان کی قیمتوں میں ایک بار پھر کئی گنا اضافہ کر دیا گیا،قیمتیں جان کر  غریب مریضوں کےہوش ہی اڑ جائیں گے۔

نجی ٹی وی کے مطابق آپریشن تھیٹر میں استعمال ہونے والی دوائیوں اور سامان کی قیمتوں میں ایک  بار پھر ہوش ربا اضافہ دیکھنے میں آیا ہے،سرجری میں استعمال ہونے والی ایپی ڈیورل سیٹ کی قیمت700روپے کے ہوشربا اضافے سے 800روپے سے 1500روپے،اینڈو ٹریکل ٹیوب کی قیمت 100روپے اضافے سے 190روپے،بیوریٹ کی قیمت 100روپے اضافے سے 350روپے، بلڈ بیگ کی قیمت 230روپے سے بڑھا کر 275روپے، ڈسپوزیبل فیس ماسک کی قیمت 5سے بڑھا کر20روپے جبکہ ٹرانسفیوژن سیٹ کی قیمت 140روپے سے بڑھا کر 210روپے کر دی گئی۔

مزید : علاقائی /پنجاب /لاہور