”شاہی حیثیت چھوڑنے کے بعد اب یہ کام بند کردو “ملکہ برطانیہ نے شہزادہ ہیری اور اور میگھن مارکل کو حکم جاری کر دیا

”شاہی حیثیت چھوڑنے کے بعد اب یہ کام بند کردو “ملکہ برطانیہ نے شہزادہ ہیری ...
”شاہی حیثیت چھوڑنے کے بعد اب یہ کام بند کردو “ملکہ برطانیہ نے شہزادہ ہیری اور اور میگھن مارکل کو حکم جاری کر دیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لندن(مانیٹرنگ ڈیسک) ملکہ برطانیہ نے شاہی حیثیت چھوڑنے کے بعد شہزادہ ہیری اور ان کی اہلیہ میگھن مارکل کو ایک بڑا جھٹکا دے دیا ہے۔ دی سن کے مطابق شہزادہ ہیری اور میگھن مارکل اب تک سسیکس رائل برانڈ کے ذریعے اپنی تشہیر کرتے آ رہے تھے۔ تاہم ملکہ برطانیہ نے انہیں حکم دے دیا ہے کہ اب چونکہ وہ شاہی حیثیت چھوڑ چکے ہیں چنانچہ سسیکس رائل برانڈ کے ذریعے اب اپنی تشہیر کرنا بند کر دیں۔ اس شاہی جوڑے نے ہزاروں پاﺅنڈز خرچ کرکے نئی سسیکس رائل ویب سائٹ اور ٹریڈ مارکس بنوائے تھے تاہم اس کے بعد انہوں نے شاہی حیثیت کے ساتھ ساتھ برطانیہ بھی چھوڑنے کا اعلان کر دیا اور کینیڈا منتقل ہو گئے۔
رپورٹ کے مطابق ملکہ برطانیہ اور سینئر حکام کے ساتھ طویل مذاکرات کے بعد اب انہیں سسیکس رائل برانڈ استعمال کرنے سے روک دیا گیا ہے۔ اب وہ اپنی تشہیر میں سسیکس رائل کا نام استعمال نہیں کر سکیں گے۔ ذرائع کا کہنا تھا کہ اگرچہ شاہی حیثیت چھوڑنے کا فیصلہ شہزادہ ہیری اور میگھن مارکل کا اپنا تھا لیکن سسیکس رائل برانڈ سے ہاتھ دھونا ان کے لیے بڑا جھٹکا ہے کیونکہ وہ اس پر بڑی رقم خرچ کر چکے ہیں۔ اب چونکہ وہ اپنے شاہی فرائض سرانجام نہیں دے سکتے اور دیگر کمرشل مواقع کی تلاش میں ہیں چنانچہ وہ شاہی حیثیت سے اپنا تعارف بھی نہیں کروا سکتے۔“

مزید :

برطانیہ -