” کیا تم مجھ سے اب بھی پیار کرتے ہو “بیوی کے اس سوال کا شوہر نے کیاجواب دیا ؟ جان کر آپ کے بھی رونگٹے کھڑے ہو جائیں گے

” کیا تم مجھ سے اب بھی پیار کرتے ہو “بیوی کے اس سوال کا شوہر نے کیاجواب دیا ؟ ...
” کیا تم مجھ سے اب بھی پیار کرتے ہو “بیوی کے اس سوال کا شوہر نے کیاجواب دیا ؟ جان کر آپ کے بھی رونگٹے کھڑے ہو جائیں گے

  



لندن(مانیٹرنگ ڈیسک) برطانیہ میں ایک 56سالہ خاتون نے اپنے 60سالہ شوہر سے سوال پوچھا کہ ”کیا تم اب بھی مجھ سے پیار کرتے ہو؟“ اس سوال کے جواب میں شوہر نے خاتون کے ساتھ ایسا کام کر ڈالا کہ سن کررونگٹے کھڑے ہو جائیں۔ دی مرر کے مطابق کیتھ فارکوہرسن نامی یہ شخص ریٹائرڈ پولیس انسپکٹر تھا جس سے اس کی بیوی ایلس نے یہ سوال پوچھا، جس کے جواب میں کیتھ نے ہاں کہہ دیا لیکن اس کے ایک منٹ بعد ہی اس نے ایلس کا گلہ دبا کر اسے موت کے گھاٹ اتار دیا۔

رپورٹ کے مطابق عدالت میں پراسیکیوٹرز کی طرف سے بتایا گیا کہ سالہا سال سے کیتھ کا دیگر خواتین کے ساتھ معاشقہ رہا، جس پر ایلس شاکی رہتی تھی۔ چند ہفتے قبل ہی اس کے ایک اور معاشقے کی ایلس کو خبر ملی اور وہ انٹرنیٹ پر اس خاتون کے متعلق سرچ بھی کرتی رہی۔ اسی معاملے پر جھگڑے کے دوران کیتھ نے ایلس کو قتل کیا۔ ملزم کو آئندہ ماہ سزا سنائی جائے گی جو ممکنہ طور پر عمر قید ہو سکتی ہے۔

مزید : ڈیلی بائیٹس