سکول میں پرنسپل نے ہی طلبہ کو ’بیلی ڈانس ‘دکھادیا،انتظامیہ حرکت میں آگئی

سکول میں پرنسپل نے ہی طلبہ کو ’بیلی ڈانس ‘دکھادیا،انتظامیہ حرکت میں آگئی
سکول میں پرنسپل نے ہی طلبہ کو ’بیلی ڈانس ‘دکھادیا،انتظامیہ حرکت میں آگئی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

قاہرہ(ڈیلی پاکستان آن لائن ) مصر میں سکول کے طلبہ کو ’بیلی ڈانس‘ دکھانے والے پرنسپل کو معطل کرکے اساتذہ کا تبادلہ کردیا گیا۔خلیج ٹائمزنے اپنی رپورٹ میں بتایا کہ مصر کے صوبے منوفیہ کے شہر السادات کے سکول میں نوجوان طلبہ کو ڈیجیٹل سکرین پر قدرے نامناسب بیلی ڈانس دکھایا گیا تھا جس پر حکومت نے نوٹس لیا۔ پرنسپل اور اساتذہ نے اتوار کی چھٹی سے قبل آخری کلاس میں طلبہ کو بڑی ڈیجیٹل سکرین پر بیلی ڈانس کی پرفارمنس دکھائی تھی۔ اعلیٰ تعلیمی افسران نے واقعے پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے فوری طور پر سکول کے پرنسپل کو نوکری سے فارغ کردیاجبکہ 18اساتذہ کا تبادلہ اور 20طلبہ کا داخلہ ختم کردیا۔

مزید :

عرب دنیا -