چار مردوں سے ناجائز  تعلقات کا  شبہ،شوہر کا بیوی کےساتھ ایسا وحشیانہ سلوک کہ ہر کسی کی روح کانپ جائےگی

چار مردوں سے ناجائز  تعلقات کا  شبہ،شوہر کا بیوی کےساتھ ایسا وحشیانہ سلوک کہ ...
چار مردوں سے ناجائز  تعلقات کا  شبہ،شوہر کا بیوی کےساتھ ایسا وحشیانہ سلوک کہ ہر کسی کی روح کانپ جائےگی

  



نیروبی(ڈیلی پاکستان آن لائن)مشرقی افریقہ میں واقع ملک کینیامیں ایک انتہائی شرمناک اور روح دہلا دینے والا واقعہ پیش آیا ہےجہاں وحشی شوہر  نے اپنی بیوی  کے غیر مردوں  سے تعلقات کے شبہ میں انتقامی طور  پر بیوی کے ساتھ ایساشرمناک سلوک کیاہے کہ ہر کسی کی روح کانپ جائےگی۔

غیر ملکی میڈیاکے مطابق کینیا کے شمال مشرق میں رہنے  والے 36 سالہ ڈینس مومو نامی  نوجوان اکثر و بیشتر کام کے سلسلہ میں  شہر سے باہر آتا جاتا تھا ،ڈینس مومو کو اپنی نوجوان بیوی کے کردار پر شک ہوا تو اس نے معاملے کی تہہ تک جانے کی ٹھان لی ،مومو نے اپنی بیوی کے موبائل  میں چار مختلف مردوں کے ساتھ  معاشقے کو رنگے ہاتھوں پکڑ لیا،موبائل میں ان چاروں مردوں کی  قابل اعتراض تصاویر اور فحش پیغامات دیکھنے کے بعد ڈینس مومو نے مشتعل ہو کر پہلے  اپنی بیوی کو بری  طرح تشدد کا نشانہ بنایا اور بعد ازاں اس کی شرمگاہ کو  سپر گلو  سے ’’سیل‘‘ کر دیا ۔تشدد اور شور کی آواز سن کر اہل محلہ اکٹھے ہوئے اور  خاتون کو بچانے کی کوشش کی تو ڈینس مومو نے انکے ساتھ بھی لڑائی جھگڑا  اور مار پیٹ کی  تاہم  پولیس نے موقع پر پہنچ کر ڈینس مومو کو گرفتار اور زخمی  خاتون کا ہسپتال منتقل کر دیاہے ۔ڈاکٹرز کا کہناہےکہ زخمی خاتون کی شرمگاہ  اس حد تک بری طرح متاثر ہوئی ہے کہ وہ خاتون اب   کبھی ماں نہیں  بن سکے گی ۔مقامی پولیس نے ڈینس مومو کے خلاف مقدمہ درج کرتے ہوئے تحقیقات شروع   کر دی ہیں ۔

مزید : ڈیلی بائیٹس