”میں واپس جا کر سیاست کروں گا ،پھر دیکھتا ہوں مجھے کون روکتا ہے “نواز شریف نے شہباز شریف سے مزید کیا کہا؟سینئر صحافی کا تہلکہ خیز دعویٰ

”میں واپس جا کر سیاست کروں گا ،پھر دیکھتا ہوں مجھے کون روکتا ہے “نواز شریف ...
”میں واپس جا کر سیاست کروں گا ،پھر دیکھتا ہوں مجھے کون روکتا ہے “نواز شریف نے شہباز شریف سے مزید کیا کہا؟سینئر صحافی کا تہلکہ خیز دعویٰ

  



لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)سینئر صحافی رانا عظیم نے دعویٰ کیا ہے کہ نواز شریف نے مریم نواز کے لندن نہ آنے پر پاکستان واپس جا کر سیاست شروع کرنے کا عندیہ دے دیا ۔نجی نیوز چینل 92نیوز کے پروگرام میں بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ نوازشریف کو یقین دہانی کرائی گئی تھی کہ مریم نواز جنوری فروری میں آپکے پیچھے آجائے گی ،اب مریم نواز لندن نہیں آرہی تو نوازشریف سمجھتے ہیں کہ شہباز شریف نے غلط بیانی کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ دونوںبھائیوں کی گفتگو میں ایک وقت ایسا آیا ہے کہ بڑے میاں نے کہا کہ میں واپس جاکر سیاست شروع کر رہا ہوں ،پھر میں دیکھتا ہوں کہ مجھے کون روکتاہے ۔انہوں نے مزید کہا کہ مریم نواز کو باہر بھیجنے کے معاملے پر تحریک انصاف کے اندر دو دھڑے اسلئے بن گئے ہیں کہ کیونکہ اس وقت مہنگائی بہت ہے، مسائل بہت ہیں، اگر کوئی مخالف ہمارے خلاف کھڑا ہوگیا تو ہمارے لئے بہت مسائل پیدا ہوجائیں گے۔

مزید : قومی