نفرت،انتہاپسندی، تشدد اور دہشت گردی جیسے چیلنجز کا مقابلہ کرنے میں سب سے اہم کردار کس کا ہے؟علی محمد خان نے سب کو حیران کر دیا

نفرت،انتہاپسندی، تشدد اور دہشت گردی جیسے چیلنجز کا مقابلہ کرنے میں سب سے اہم ...
نفرت،انتہاپسندی، تشدد اور دہشت گردی جیسے چیلنجز کا مقابلہ کرنے میں سب سے اہم کردار کس کا ہے؟علی محمد خان نے سب کو حیران کر دیا

  



اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)پارلیمانی امور کے وزیر مملکت علی محمد خان نے کہا ہے کہ خواتین کسی بھی قوم کی ترقی اور ملک میں امن و استحکام کیلئے کلیدی کردار کی حامل معاشرے کی فطری رہنماہوتی ہیں، وطن عزیز کو جنونی انتہاپسندی اور دہشت گردی کی لعنتوں سے مستقل طور پر نجات دلانے کیلئے ہمارے ملک کی خواتین قابل قدر کردار ادا کرسکتی ہیں، اس لیے پاکستان میں خواتین خاص طور پر نوجوان خواتین کی خداداد صلاحیتیوں کا ادراک کرنے کی ضرورت ہے۔

 فاطمہ جناح وومن یونیورسٹی میں منعقدہ سہ روزہ ورکشاپ سے خطاب کرتے ہوئے علی محمد خان نے کہا کہ ایک پرامن اور روادار معاشرے کی ترقی کیلئے خواتین کا کردار انتہائی اہمیت کا حامل ہوتا ہے،خواتین کی تمام شعبہ ہائے زندگی میں عملی شمولیت ہی ترقی و خوشحالی اور امن و استحکام کی منزل مقصود حاصل کرنے کا بہترین راستہ ہے۔انہوں نے کہا کہ نفرت،انتہاپسندی، تشدد اور دہشت گردی جیسے درپیش چیلنجز کا مقابلہ کرنے کیلئے خواتین کی تربیت کیساتھ ساتھ ان کے جملہ انسانی حقوق کا تحفظ کرکے انہیں معاشرتی اور اقتصادی آزادی بھی دینا ضروری ہے۔وزیر مملکت علی محمد خان نے کہا ہے کہ خواتین کسی بھی قوم کی ترقی اور ملک میں امن و استحکام کیلئے کلیدی کردار کی حامل معاشرے کی فطری رہنماہوتی ہیں، وطن عزیز کو جنونی انتہاپسندی اور دہشت گردی کی لعنتوں سے مستقل طور پر نجات دلانے کیلئے ہمارے ملک کی خواتین قابل قدر کردار ادا کرسکتی ہیں، اس لیے پاکستان میں خواتین خاص طور پر نوجوان خواتین کی خداداد صلاحیتیوں کا ادراک کرنے کی ضرورت ہے۔

مزید : علاقائی /اسلام آباد