اسلام آباد یونائیٹڈ کے خلاف میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹر کے کونسے بلے باز اوپننگ کریں گے ؟سرفراز احمد نے ایسا نام بتا دیا کہ شاداب خان کے بھی گھبرا جائیں

اسلام آباد یونائیٹڈ کے خلاف میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹر کے کونسے بلے باز اوپننگ ...
اسلام آباد یونائیٹڈ کے خلاف میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹر کے کونسے بلے باز اوپننگ کریں گے ؟سرفراز احمد نے ایسا نام بتا دیا کہ شاداب خان کے بھی گھبرا جائیں

  



لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن ) کوئٹہ گلیڈی ایٹر کے کپتان سرفراز احمد نے کہا ہے کہ اسلام آباد یونائیٹڈ کے خلاف میچ میں شین واٹسن اور جیسن رائے اوپننگ کریں گے۔پاکستان سپر لیگ کے پہلے میچ سے قبل پریس کانفرنس کرتے ہوئے سرفراز احمد کا کہنا ہے پہلا ٹارگٹ پی ایس ایل میں پرفارمنس ہے، فاسٹ باولر نسیم شاہ سے امیدیں ہیں وہ باصلاحیت بولر ہیں، ان کی فٹنس پر کام ہورہا ہے۔سرفراز احمد کا کہنا تھا کہ عوام پی ایس ایل کی ٹیموں کو بھرپور سپورٹ کررہے ہیں، 4 سال سے بہترین کرکٹ کھیل رہے ہیں، کوشش ہے اعزاز کا دفاع کریں گے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ جہانگیر خان سے فٹنس ٹپس لے رہے تھے، پی ایس ایل میرے لیے اہم ہے، پوری توجہ پرفارمنس پر ہے۔

مزید : کھیل