شہباز شریف مارچ میں واپس آ بھی جائیں تو کیا۔۔۔ فواد چوہدری نے ایسا سوال اٹھا دیا کہ ن لیگی قیادت بھی پریشان ہوجائےگی 

شہباز شریف مارچ میں واپس آ بھی جائیں تو کیا۔۔۔ فواد چوہدری نے ایسا سوال اٹھا ...
شہباز شریف مارچ میں واپس آ بھی جائیں تو کیا۔۔۔ فواد چوہدری نے ایسا سوال اٹھا دیا کہ ن لیگی قیادت بھی پریشان ہوجائےگی 

  



اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی چوہدری فواد حسین نے کہا ہے کہ آٹا بحران میں وفاق کا کوئی کردار نہیں ہے، گندم کی ترسیل صوبوں کی ذمہ داری ہے اس حوالے سے وزراء اعلیٰ اور چیف سیکرٹری جواب دہ ہیں، ان کی ہر نالائقی وفاقی حکومت پر آ جاتی ہے، مسلم لیگ ن کی اپنی لڑائیاں ہیں یہ حل ہو نگی تو وہ حکومت کے خلاف نکلیں گے، شہباز شریف مارچ میں واپس آ بھی جائیں تو بتائیں کیا مریم نواز ان کو پارٹی کی قیادت کرنے دینگی؟۔

نجی ٹی وی سے گفتگوکرتے ہوئے وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی چوہدری فواد حسین نے کہا کہ آٹا بحران میں وفاق کا کوئی کردار نہیں ہے، گندم کی ترسیل صوبوں کی ذمہ داری ہے اس حوالے سے وزراء اعلیٰ اور چیف سیکرٹری جواب دہ ہیں، ان کی ہر نالائقی وفاقی حکومت پر آ جاتی ہے۔ آٹا گندم بحران کی ذمہ داری جہانگیر ترین اور خسرو بختیار کی نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ عزیز میمن سے اسلام آباد میں ملاقات ہوئی اچھے صحافی تھے ان کے قتل پر دکھ ہوا۔ انہوں نے بتایا تھا کہ انہیں پیپلز پارٹی اور مقامی قیادت سے دھمکیاں مل رہی ہیں۔ پیپلز پارٹی کو بڑے پن کا مظاہرہ کرنا چاہیے اور اس کیس کی تحقیقات کرائی جانی چاہئیں۔ انہوں نے کہا کہ سوشل میڈیا پر لوگوں کے خلاف 40 ہزار روپے میں مہم چلائی جاتی ہیں پھر کہتے ہیں کہ قواعد نہیں بننے چاہئیں۔ انہوں نے کہا کہ اپوزیشن تو ابھی اس سوچ میں ہے کہ ان کی قیادت کون کرے گا۔ مسلم لیگ ن کی اپنی لڑائیاں ہیں یہ حل ہو نگی تو وہ حکومت کے خلاف نکلیں گے۔ شہباز شریف مارچ میں واپس آجائیں تو بتایا جائے کہ کیا مریم نواز ان کو پارٹی کی قیادت کرنے دینگی۔

یادرہےکہ اس سے قبل قومی اسمبلی میں  پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے چیئرمین رانا تنویر حسین نے کہاتھا کہ شہبازشریف مارچ تک وطن واپس آجائینگے،چوہدری شجاعت نے عمران خان کو تین مشورے دیے ہیں یہ ہر حکمران کیلئے بہتر ہیں،چوہدری شجاعت حسین کو بھی چاہیے کہ وہ کھل کر بات کریں،مولانا فضل الرحمان کے احتجاج میں (ن) لیگ نے بھرپور شرکت کی تھی،ہماری کوشش ہے کہ مارچ میں اس حکومت کے خلاف بھرپور اورنتیجہ خیز احتجاج کریں۔انہوں نے کہا کہ حکمرانوں کے چاپلوس ملک وقوم کیلئے زیادہ نقصان دہ ہوتے ہیں۔

مزید : قومی