کرونا وائرس ایک اور ہمسایہ ملک پہنچ گیا

کرونا وائرس ایک اور ہمسایہ ملک پہنچ گیا
کرونا وائرس ایک اور ہمسایہ ملک پہنچ گیا

  



تہران(ڈیلی پاکستان آن لائن )ہمسایہ ملک ایران میں بھی دو افراد میں کرونا وائرس کی تشخص ہو گئی ۔غیر ملکی میڈ یا رپورٹس کے مطابق ایران کے وزیر صحت کے ترجمان نے اس بات کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ دو افراد کے ٹیسٹ کیے گئے ہیں جن کا نتیجہ مثبت آیا، دونوں کیسز ایران کے شہر قم میں سامنے آئے ہیں۔ کچھ دنوں سے شہر قم میں کرونا وائرس کے مشتبہ کیسز پر مشاہدہ کیا جارہا تھا۔ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ رپورٹ حاصل کرنے کے فوراً بعد ہی ٹیم روانہ ہوگئی اور ان افراد کو علیحدہ یونٹ میں منتقل کرکے ان کے ٹیسٹ کیے گئے۔وزیرِ صحت کے ترجمان کا کہنا تھا کہ جن افراد میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی ہے ان کے مزید ٹیسٹ کیے گئے ہیں جس کے نتائج کا اعلان جلد ہی کیا جائے گا۔

مزید : بین الاقوامی