چینی بحران پر جس مافیا کا نام لیا جا رہا ہے وہ کون  ہے؟جہانگیرترین نے حیران کن بات کہہ دی

چینی بحران پر جس مافیا کا نام لیا جا رہا ہے وہ کون  ہے؟جہانگیرترین نے حیران ...
چینی بحران پر جس مافیا کا نام لیا جا رہا ہے وہ کون  ہے؟جہانگیرترین نے حیران کن بات کہہ دی

  



اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان تحریک انصاف  کے سینئر رہنما ء جہانگیر خان ترین نے کہا ہے کہ چینی بحران پر جس مافیا کا نام لیا جا رہا ہے وہ میں اور خسرو بختیار نہیں ،وزیر اعظم کو بھیجی گئی رپورٹ میں بھی ہمارا نام نہیں ، میں نے وزیر اعظم عمران خان کے ساتھ مل کر پانامہ میں اُن کا بت گرایا اس لیے ن لیگ میرا نام چینی مافیا کے طور پر لیتی ہے،وزیراعظم کے پرنسپل سیکرٹری سے کوئی اختلافات نہیں ہم سب وزیر اعظم عمران خان کی ٹیم ہیں، فیصلہ انہی کا ہوتا ہے،چینی یا گندم کے ذخیرہ اندوزوں کے خلاف کارروائی ہونی چاہیے۔

نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف  کے رہنما ء جہانگیر خان ترین نے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن میرا نام چینی مافیا میں اس لیے لیتی ہے کہ میں نے وزیر اعظم عمران خان کے ساتھ مل کر پانامہ میں اُن کا بت گرایا تھا،حزب اختلاف پہلے بھی میرے خلاف بیان دے رہی تھی اور آئندہ بھی دیتی رہے گی۔انہوں نےکہاکہ میں حکومت کےکسی اجلاس میں شریک نہیں ہوتا،خاص کرآٹےاورچینی سےمتعلق اجلاسوں میں میرا کوئی عمل دخل نہیں ہوتا اور نہ ہی میں مشورے دیتا ہوں،میری یا میرے کسی رشتے دار کی کوئی آٹے کی فیکٹری نہیں ہے۔ذخیرہ اندوزوں کے خلاف حالیہ کریک ڈاؤن پر جہانگیر ترین نے کہا کہ ایسے اقدامات سے گریز کرنا چاہیے جس سے سپلائی کاسلسلہ متاثر ہو، چینی یا گندم کے ذخیرہ اندوزوں کے خلاف کارروائی ہونی چاہیے، گنے کے کاشتکاروں کو رواں سال زیادہ رقم مل رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت کے کسی بھی اقدام سے میرا کوئی تعلق نہیں ہے،نہ میں ان کی ٹیم کا حصہ ہوں وہ اپنے فیصلوں میں آزاد ہیں۔پرنسپل سیکرٹری اعظم خان کے ساتھ اختلافات کی خبروں کی تردید کرتے ہوئے جہانگیرترین نے کہا کہ ہم سب وزیر اعظم عمران خان کی ٹیم ہیں فیصلہ انہی کا ہوتا ہے۔

مزید : قومی