صوبائی وزیراطلاعات سندھ نے شہرقائد میں گاڑیاں چھیننے کے واقعات میں اضافے کی ایسی وجہ بتا دی کہ آپ بھی سر پکڑ کر بیٹھ جائیں گے

صوبائی وزیراطلاعات سندھ نے شہرقائد میں گاڑیاں چھیننے کے واقعات میں اضافے کی ...
صوبائی وزیراطلاعات سندھ نے شہرقائد میں گاڑیاں چھیننے کے واقعات میں اضافے کی ایسی وجہ بتا دی کہ آپ بھی سر پکڑ کر بیٹھ جائیں گے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما اور سندھ کے وزیر اطلاعات سیدناصر حسین شاہ نے کہا ہے کہ شہرقائد میں گاڑیوں کے چھیننے کے واقعات میں کافی اضافہ ہوا ہے،وفاق کی وجہ سے یہ صورتحال پیدا ہوئی ہے، ہم نے آئی جی کی تبدیلی کیلئے تمام طریقہ کار کو پورا کیا، ایک بار پھر کہتا ہوں کہ آئی جی پولیس کو رخصت پر چلے جانا چاہیے، کے پی ٹی سے سویابین لانے والے امریکی جہاز کو ہٹا دیا ہے اور واقعے پر وزیراعلی نے ہدایت کی ہے قانونی طور پر جو بھی کارروائی بنتی ہے کی جائے،ایک این جی او نے سندھ حکومت کو50 ہزار ماسک دیئے ہیں۔

صوبائی کابینہ کے اجلاس کے بعد میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے وزیر اطلاعات سندھ سید ناصر حسین شاہ نے کہا کہ صوبائی کابینہ اجلاس میں سیکرٹری داخلہ نے قیام امن پربریفنگ دیتے ہوئے بتایا فور ویلر گاڑیوں کے چھیننے کے واقعات میں اضافہ ہوا ہے، کراچی میں امن بڑی قربانیوں سے قائم ہوا، آئی جی کو فوری طور پر چھٹی پر جانا چاہیے، آئی جی پر وفاق کی جانب سے سرد مہری کامظاہرہ افسوسناک ہے۔انہوں نے پاکستان سپر لیگ کے حوالے سے بتایا کہ پی ایس ایل کی شاندار تقریب ہو گی، پی ایس ایل کیلئے فول پروف سیکیورٹی کو یقینی بنایا گیا ہے اور تمام انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں۔محراب پور میں قتل ہونے والے صحافی عزیز میمن کے واقعے پر افسوس کا اظہارتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عزیز میمن کے بھائی کی مدعیت میں مقدمہ درج کر لیا گیا ہے اور ایس ایس پی تنویر تنیو تحقیقات کریں گے۔انہوں نے کہا کہ ہم نے کے سی آر کے حوالے سے تمام ضروریات دینے کی منظوری دی ہے۔ کے سی آر میں وفاق کی جانب سے ہیڈلز آتے ہیں۔ وفاق سے شیخ رشید سمیت سب جو بھی آئے، ہم کام کرنے کو تیار ہیں۔ زہریلی گیس پر جس کی کوتاہی ہوئی، اسے نہیں چھوڑا جائے گا۔وزیر اطلاعات سندھ ناصر شاہ نے کہا کہ سندھ کابینہ نے 1.4 ملین ٹن گندم خریدنے کی منظوری دی۔