چیئرمین پی سی بی کی وزیراعلیٰ سندھ سے ملاقات، پی ایس ایل میچز کے حوالے سے تبادلہ خیال
کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیئرمین احسان مانی نے وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ سے وزیراعلی ہاؤس میں ملاقات کی جس میں پی ایس ایل کے کراچی میں ہونے والے میچز کے حوالے سے مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
وزیراعلی سندھ نے چیئرمین پی سی بی کو بتایا کہ پی ایس ایل کے میچز کے حوالے سے سیکیورٹی کے فول پروف اقدامات کئے گئے ہیں جبکہ گزشتہ برس کی طرح رواں سال بھی کامیابی کے ساتھ پی ایس ایل کے میچز کے انعقاد کو یقینی بنایا جائے گا۔