ستاروں کی روشنی میں آپ کا آج (جمعہ) کا دن کیسا رہے گا؟

ستاروں کی روشنی میں آپ کا آج (جمعہ) کا دن کیسا رہے گا؟
ستاروں کی روشنی میں آپ کا آج (جمعہ) کا دن کیسا رہے گا؟

  

برج حمل ، سیارہ مریخ، 21 مارچ سے 20 اپریل

آپ کو مشکل سے صرف میرا اللہ ہی نکال سکتا ہے اور آپ دوسروں کی جانب مدد کے لئے دیکھتے ہیں۔ آپ توکل اختیار کریں اور نماز پر توجہ دیں۔ توبہ بھی اشد ضروری ہے۔

برج ثور، سیارہ زہرہ، 21 اپریل سے 20 مئی

شرک کے ہر پہلو سے بچ کر چلنا ہے اور صرف میرا اللہ ہی مدد گار ہے آپن ے اس کو پکارنا ہے۔ وہ خود ہی فرماتا ہے کہ ہر مشکل کے بعد آسانی ہے۔ ہر مشکل کے بعد راحت ہے۔

برج جوزہ، سیارہ عطارد، 21 مئی سے 20 جون

غصہ ٹھنڈا رکھیں اس وقت یہ بے حد ضروری ہے ممکن ہے کہ آگے چل کر کچھ ایسے فیصلے کرنا پڑیں جو ٹھنڈے مزاج سے کرنا ہوں۔ غصہ تو اس میں بڑی خرابی پیدا کر سکتا ہے۔

برج سرطان، سیارہ چاند، 21 جون سے 20 جولائی

جو لوگ کسی بھی مشکل کا شکار کیوں نہ ہوں اللہ پاک پر بھروسہ رکھیں وہ ہی ان کو مشکل سے نکال کر راحت دے گا۔ بس اپنی نیت اور اعلان بھی تو ٹھیک ہونا ضروری ہیں۔

برج اسد، سیارہ شمس، 21 جولائی سے 21 اگست

صورتحال آج بھی ان شاءاللہ بڑی شاندار دکھائید ے رہی ہے آپ کو کسی نہ کسی طرف سے اچھی خبر ملنے کی پوری امید بھی ہے اور جو معاملات خراب تھے وہ اب درست ہو سکتے ہیں۔

برج سنبلہ ، سیارہ عطارد، 22 اگست سے 22 ستمبر

اولاد کے حوالے سے اب سنجیدہ ہو جائیں اور جو فیصلہ لینا ہے وہ لے لیں آپ کو اس وقت کی قدر نہیں ہے تو پھر کب ہو گی اور کاروباری حضرات بھی اپنے کام پر خاص نظر رکھیں۔

برج میزان ، سیارہ زہرہ، 23 ستمبر سے 22 اکتوبر

مبارک دن ثابت ہو سکت ہے آپ کو جس بات کی فکر لاحق تھی وہ ان شاءاللہ ضرور ختم ہو گی اور نوکری و روز گار کی تلاش کا مسئلہ بھی حل ہونے کی امید نظر آتی ہے۔

برج عقرب ، سیارہ مریخ، 23 اکتوبر سے 22 نومبر

آپ کی پریشانی اپنی جگہ مگر اللہ کی مہربانی تو بہت بڑی ہے پھر کیوں گھبرانا۔ حالات جیسے بھی خراب کیوں نہ ہوں آپ کا کچھ نہیں بگاڑ سکتے۔ یا اللہ 1000 ضرور پڑھا کریں۔

برج قوس ، سیارہ مشتری، 23 نومبر سے 20 دسمبر

روز گار کے حوالے سے پلاننگ کریں گے مگر سب سے بڑی پلاننگ کرنے والا میرا اللہ ہے اس نے آپ کے لئے کچھ اچھا ہی سوچا ہوگا۔ آپ بس حسبنا اللہ نعیم الوکیل کا ورد کریں۔

برج جدی ، سیارہ زحل، 21 دسمبر سے 19 جنوری

دوہری شخصیت نہ تو خود بنیں نا کسی ایسے بندے کو اپنے قریب آنے دیں۔ ان دنوں آپک و دھوکا ملنے کا امکان۔ اپنی رقم کی حفاظت لازمی کریں لالچ میں نا آئیں۔

برج دلو ، سیارہ زحل، 20 جنوری سے 18 فروری

اولاد کا معاملا کافی غور طلب ہے اور آپ کی لاپرواہی مزید معاملات خراب کرنے میں مدد گار ہے۔ اس لئے گھر اور ان پر توجہ دیں یہ وقت ہاتھ سے نکلنا نہیں چاہئے۔

برج حوت ، سیارہ مشتری، 19 فروری سے 20 مارچ

جو لوگ کسی کے ساتھ شراکت داری کرنا چاہتے ہیں وہ خود یہ ایسا ظلم نہ کریں ورنہ بڑی امکان کا اندیشہ ہے یہ دن تو پلاننگ کے ساتھ اکیلے کام کرنے میں اپنی رقم اپنے ہاتھ میں رکھیں۔

مزید :

لائف سٹائل -مخفی علوم -