قتل کے الزام میں گرفتار ملزمان  کو قید وجرمانے کی سزا

قتل کے الزام میں گرفتار ملزمان  کو قید وجرمانے کی سزا

  

پشاور(نیوزرپورٹر)ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج پشاور نوید الرحمان  نے قتل کے الزام میں گرفتار ملزمان کو جرم ثابت ہونے پر 50سال قید اور دس لاکھ روپے جرمانہ کی سزاء سنادی، استعاچہ کے مطابق ملزمان انعام اللہ اور نعمان اعجاز نے  کمرہ کے ملبے کے تنازعہ پر فائرنگ کی تھی جس کے نتیجے میں مسلم نامی شخص جاں بحق ہوا تھا جس کی دعویداری ملزمان کے خلاف تھانہ بڈھ بیر کی میں کی گئی۔ جس کے بعد ملزمان کو پولیس نے حراست میں لیا اور چالان مکمل کرکے عدالت میں جمع کرادی، عدالت نے ملزمان کے خلاف  مقدمہ کی سماعت مکمل ہونے اور جرم ثابت ہونے پر ملزمان کو 25,25 سال قید اور پانچ، پانچ لاکھ روپے جرمانہ کی سزا سنائی۔  

مزید :

پشاورصفحہ آخر -