مردان، ڈپٹی کمشنر نے  سفارش کرنے کا برامنا  کر پٹواری کی خوب تواضع کی 

مردان، ڈپٹی کمشنر نے  سفارش کرنے کا برامنا  کر پٹواری کی خوب تواضع کی 

  

مردان(بیورورپورٹ)مردان کے نئے ڈپٹی کمشنر نے سفارش کرنے کا برامنا کر پٹواری کی خوب تواضع کی ذرائع کے مطابق گذشتہ روزایک پٹواری ڈی سی آفس آئے اور ایک اعلیٰ سیاسی شخصیت سے بات کرنے کے لئے ڈپٹی کمشنر کو اپنا فون دیا جس کاڈی سی حبیب اللہ عارف نے برامنایا اورپٹواری کی خوب خبر لی اس حوالے سے ڈپٹی کمشنر سے رابطہ کیاگیا توانہوں نے بتایاکہ وہ سیاسی دبا وٗمیں آئے بغیر میرٹ پر سرکاری امور کی انجام دہی پر یقین رکھتے ہیں اور ہر معاملے میں شفافیت کو اولیت دی جائے گی انہوں نے کہاکہ ہم عوام کی خدمت کے لئے بیٹھے ہیں اور محکمہ مال کو خصوصی ہدایت دے رکھی ہے کہ وہ شہریوں کے جائز مسائل کے حل میں رکاو ٹ نہ بنیں انہوں نے مزید کہاکہ عوام کی سہولت کے لئے ایس ٹی ڈی میں بزرگ شہریوں او رخواتین کی مشکلات کو مدنظر رکھتے ہوئے کاونٹر کی تعداد سے دوسے بڑھا کر چار کردی گئی ہے۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -