پلازوں میں پارکنگ یقینی بنانے کیلئے مالکان کو نوٹسز جاری کرنیکی ہدایت 

 پلازوں میں پارکنگ یقینی بنانے کیلئے مالکان کو نوٹسز جاری کرنیکی ہدایت 

  

  

پشاور(کرائمز رپورٹر) چیف ٹریفک آفیسر عباس مجید خان مروت نے  پلازوں میں پارکنگ یقینی بنانے  کیلئے  مالکان کو نوٹسز جاری کرنے  کی ہدایت کردی۔ اس سلسلے  میں چیف ٹریفک آفیسر عباس مجید خان مروت کی سربراہی میں ایک اجلاس منعقد ہوا جس میں ایس پی ہیڈ کوارٹرز افتخار علی, ایس پی ٹریفک کینٹ امان اللہ‘ ایس پی سٹی ٹریفک عبداالسلام خالد‘ ڈی ایس پیز اور ٹریفک وارڈنز نے  شرکت کی۔ اجلاس کے  دوران ٹریفک حکام کی جانب سے  چیف ٹریفک آفیسر عباس مجید خان مروت کو پلازوں میں پارکنگ کے  حوالے  سے  بریفنگ دی گئی اور کہا کہ بعض مقامات پر پلازوں میں بیسمنٹ کو کمرشل مقاصد کیلئے  استعمال کیا جا رہا ہے  جس کی وجہ سے  شہری مین روڈ پر گاڑیاں پارک کرنے  پر مجبور ہیں جس پر چیف ٹریفک آفیسر عباس مجید خان مروت نے  متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ وہ فوری طور پر پلازوں میں پارکنگ یقینی بنانے  کے  لئے  مالکان کو نوٹسز جاری کریں اور اس پر عملدرآمد کو یقینی بنائیں کیونکہ پارکنگ نہ ہونے  سے  ایک طرف شہریوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے  جبکہ دوسری طرف یہ آرٹیکل 105,103 پولیس ایکٹ 2017 ء  اور دفعات 283/290/PPC کے  تحت قابل سزا جرم بھی ہے۔ انہوں نے  کہا کہ حکومتی احکامات کی خلاف ورزی کرنیوالوں کے  خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جائیگی اور اس سلسلے  میں کسی کے  ساتھ نرمی نہیں برتی جائیگی۔ انہوں نے  ٹریفک حکام کو ہدایت کی کہ وہ وارننگ  نوٹسز جاری کرنے  کے  بعد چیک اینڈ بیلنس بھی رکھیں تاکہ کوئی خلاف ورزی نہ کریں اور ٹریفک نظام میں خلل نہ پڑے۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -