اسلامیہ کالج پشاور ٹیچنگ سٹاف کا وی سی دفتر کے سامنے احتجاجی کیمپ

اسلامیہ کالج پشاور ٹیچنگ سٹاف کا وی سی دفتر کے سامنے احتجاجی کیمپ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
پشاور(سٹی رپورٹر)ٹیچنگ سٹاف ایسو سی ایشن اسلامیہ کالج پشاور کا کنٹریکٹ اساتذہ کے کنٹریکٹ میں رینول نہ کرنے اور انکی تنخواہوں کی بندش  کے سلسلے میں  گزشتہ دد روز سے وائس چانسلر آفس کے سامنے احتجاجی کیمپ لگایا گیا  ہے جسمیں کثیر تعداد میں ایسو سی ایشن کے ممبران نے  شریک ہے جبکہ کیمپ پر بینرز اویزاں کیے گئے ہے جس پر اساتذہ کے مطالبات درج ہے احتجاجی کیمپ کا فیصلہ گزشتہ روز ہونیوالے ٹی ایس اے کے ایمرجنسی ایگز یکیٹیو باڈی اجلاس میں کیا گیا تھا احتجاجی کیمپ کی قیادت ٹی ایس اے کے صدر دلنوا ز خان کر رہے ہے احتجاجی اساتذہ کا اس موقع پر کہنا تھا کہ اسلامیہ کالج یونیورسٹی میں پچھلے 12سالوں سے کنٹریکٹ پر اساتذہ خدمات انجام دے رہے ہیں لیکن اب انکی کنٹریکٹ کی رینول نہیں ہو رہی اور پچھلے کئی ماہ سے انکی تنخواہیں بھی بند ہے  تاہم متعدد بار اس حوالے سے  ٹی ایس اے نے وائس چانسلر سے ملاقات کر کے اپنے  اس ھوالے سے اگاہ کیا  تاہم  وائس چانسلر  ملاقات میں مطالبہ تو مان لیتے ہیں۔ لیکن بعد میں مکر جاتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ اس حوالے سے رجسٹرار سے بھی ملاقات کی لیکن کچھ نہ ہوسکا اور معاملہ وہی ہے انہوں نے مطالبہ کیا ہے کہ مطالبات حل کرنے کیلئے جلداز جلد اقدامات اٹھائے جائے بصورت دیگر احتجاج کا دائرہ کار ویع کرنے پر مجبور ہونگے۔