اقدام قتل میں  ملوث ملزم گرفتار،اسلحہ 

اقدام قتل میں  ملوث ملزم گرفتار،اسلحہ 

  

پشاور(کرائم رپورٹر)کیپٹل سٹی پولیس پشاور ورسک سرکل پولیس نے دو مختلف کاروائیوں کے دوران اقدام قتل میں ملوث ملزم کو گرفتار کر لیا۔گرفتار ملزم  نے گھریلوں تنازعہ پر طیش میں آکر اپنے سگے بھائی پر فائرنگ کرکے زخمی کردیا ہے۔جس کے قبضے سے اسلحہ بھی برآمد کر لیا۔ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی گئی جبکہ دوسر ی کاروائی کے دوران نان کسٹم پیڈ کپڑا سمگل کرنے کی کوشش ناکام بناتے ہوئے بھاری مقدار میں غیرملکی کپڑا برآمد کرلیا۔  غیر ملکی کپڑا کو ضروری چارہ جوئی کے بعد مزید کاروائی کی خاطر کسٹم حکام کے حوالے کر کے کسٹم ہاؤس منتقل کر دیا گیا ہے۔تفصیلات کے مطابق ایس پی رورل ڈویژن سجاد حسین کو اطلاع ملی کہ تھانہ متھرا کی حدود حاجی زئی میں گھریلوں تنازعہ پر بھائی فائرنگ کرکے اپنے بھائی سہیل خان کو شدید زخمی کر دیا ہے جس پر ایس پی سجاد حسین نے فوری ایکشن لیتے ہوئے ڈی ایس پی ورسک سرکل فدا حسین کی سربراہی میں ایس ایچ او تھانہ متھرا تیمور سلیم اور دیگر نفری پولیس پر مشتمل ٹیم تشکیل دیکر ملوث ملزم کو گرفتار کرنے کا ٹاسک حوالہ کیا۔ پولیس ٹیم نے بروقت کاروائی کرتے ہوئے اقدام قتل میں ملوث ملزم فہیم ولد سلیم خان سکنہ حاجی زئی ورسک روڈ کو گرفتار کر لیاجس کے قبضے سے اسلحہ بھی برآمد کر لیا۔ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی گئی جبکہ دوسری کاروائی کے دوران ملنے والی خفیہ اطلاع پر ایس ایچ او تھانہ مچنی گیٹ عباد وزیر خان نے نان کسٹم پیڈ کپڑا کے سمگل کرنے کی کوشش ناکام بناتے ہوئے کاروائی کے دوران نان کسٹم پیڈ غیر ملکی 65تان کپڑا برآمد کرلیا ہے۔ کارروائی کے دوران برآمد ہونے والانان کسٹم پیڈ کپڑا ملک کے دیگر شہروں کو سمگل کرنے کی کوشش کی جا رہی تھی۔ جو ٹیکس کی ادائیگی اور مزید قانونی چارہ جوئی کی خاطر کسٹم حکام کے حوالے کر کے کسٹم ہاؤس منتقل کر دیا گیا ہے۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -