اسلحہ سمگل کرنے کی کوشش  ناکام، ملزمان گرفتار

 اسلحہ سمگل کرنے کی کوشش  ناکام، ملزمان گرفتار

  

پشاور(کرائم رپورٹر)کیپٹل سٹی پولیس پشاور نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے اسلحہ سمگل کرنے کوشش ناکام بنا کر دو ملز مان کو گرفتار کرلیا،گرفتارملزمان موٹرسائیکل کے ذریعے اسلحہ سمگل کرنے کی کوشش کررہا تھا جس نے ابتدائی تفتیش کے دوران اپنے جرم کا اعتراف کر لیا ہے، ملزمان کے قبضے سے دوعددکلاشنکوف،دوعددرائفل اور04عددبندوق برآمد کرکے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے جس سے مزید تفتیش جاری ہے تفصیلات کے مطابق ایس پی صدر سرکل وقار خان کو خفیہ ذرائع سے اطلاع ملی تھی کہ کسی بھی وقت درہ آدم خیل کی جانب سے اسلحہ سمگل کرنے کی کوشش کی جائے گی، اطلاع کو مصدقہ جان کر درہ آدم خیل کی جانب سے شہر میں داخل ہونے والے افراد و گاڑیوں کی سخت نگرانی شروع کر دی گئی جس کے دوران ڈی ایس پی بڈھ بیرریاض خلیل کی نگرانی میں ایس ایچ اوتھانہ متنی ملک احمد نے ارباب ٹاپو ناکہ بندی پر ملزمان الف خان ولد نصیر اللہ ا ور گل رحمان ولدحیاء خان سکنان متنی کو گرفتار کر کے اس کے قبضہ سے دوعددکلاشنکوف،دوعددرائفل اور04عددبندوق برآمد کرلئے، گرفتار ملزمان سے موٹر سائیکل بھی پولیس تحویل میں لے لیا گیا، گرفتار ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی گئی 

مزید :

پشاورصفحہ آخر -